یکم جنوری 2014 سے نیا کسٹمس فارم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

یکم جنوری 2014 سے نیا کسٹمس فارم

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
نئے سال سے ہندوستان آنے والے فضائی مسافرین کو اپنی آمد کے موقع پر ایک نیا کسٹمس فارم پر کرنا ہوگا جبکہ ملک لوٹنے والے ہندوستانیوں کیلئے ایمیگریشن فارم کی خانہ پری کا لزوم برخواست کردیا جارہا ہے۔ ہندوستان آنے والے تمام مسافرین کوانڈین کسٹمس ڈیکلیریشن فارم پر کرنا ہوگا جس میں ایسی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی جو چھید دار قابل علیحدگی پٹی سے جداگانہ ہوں گی جو اس وقت ایمگریشن کارڈ کا حصہ ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کسٹمس عہدیداروں اور ایمگریشن کارڈ کیلئے نئے سال سے ایک علیحدہ فارم دستیاب رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یکم جنوری سے ہندوستانیوں کو صرف ملک سے روانگی کے وقت ہی ایمیگریشن فارم کی خانہ پری کرنی ہوگی۔ علاوہ ازیں بیرون ملک سے ہندوستان لوٹنے والے شہریوں کیلے ایمگریشن فارم کی خانہ پری کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سرکاری عہدیداروں نے قابل محصول اور ممنوعہ اشیاء کے اظہار کیلئے نئے زمرہ جات متعارف کروائے ہیں۔ پہلی مرتبہ مسافرین کو ہدایت کی جائے گی کہ بالخصوص کسی بھی ممنوعہ شئے طلائی زیورات( آزادانہ گنجائش کے علاوہ) سونے کی سلاخیں اور 7500 روپئے سے متجاوز ہندوستانی کرنسی کا نئے فارم میں اظہار کریں۔ مسافرین کو ان ممالک کے سفر کی تفصیلات بتانی ہوگی جن کا انہوں نے گذشتہ 6دنوں کے دوران سفر کیا تھا۔ علاوہ ازیں انہیں نئے فارم پر پاسپورٹ نمبر کا اندراج بھی کرنا ہوگا۔ قبل ازیں ایسی کوئی شرط موجود نہیں تھی۔ مسافرین کو ہینڈ بیاگ اور داخلہ کے وقت ان کے پاس موجود اشیاء کے اظہار کے بجائے ایک علیحدہ کالم میں ان کے قبضہ میں موجود اسباب کی تفصیلات بتانی ہوگی۔ ہندوستانی مسافرین جو ایک سال سے زائد عرصہ سے بیرون ملک مقیم ہوں وہ درآمدتی ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر 50ہزار روپئے (مردوں کیلئے ) اور ایک لاکھ روپئے مالیتی( خواتین کیلئے) زیورات اپنے ساتھ لاسکتے ہیں۔

New customs form for Indians, foreigners from January 1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں