سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد نے 2013 کی سالانہ رپورٹ پیش کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد نے 2013 کی سالانہ رپورٹ پیش کی

سٹی کمشنر پولیس انوراگ شرما نے آج آفیسرس میس مانصاحب ٹینک پر پریس کانفرنس میں پولیس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ سال 2013ء کے دوران حیدرآباد میں پولیس بندوبست کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسمبلی اجلاس کے موقع پر 13؍مارچ سے 27؍مارچ تک 10؍ جون سے 22؍جون تک اور 12؍دسمبر سے 19 ؍دسمبر تک پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا۔ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پروگرام "دکشا" کے موقع پر 36 گھنٹوں تک پولیس بندوبست کیا گیا۔ تلنگانہ ودیارتھی مہا پرادرشنا کے چلو حیدرآباد پروگرام کے موقع پر 28؍جنوری کو پولیس کو چوکس کردیا گیاتھا۔ اس کے علاوہ 14؍جون کو تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چلو اسمبلی پروگرام کے وقت بھاری بندوبست کیاگیا۔ پولیس کمشنر نے عید میلاد النبیؐ ، سری رام نومی، ہنومان جینتی، مکہ مسجد بم دھماکہ کی برسی، مہانکالی جترا، بونال تہوار، رمضان المبارک، گنیش تہوار ، دسہرہ اور عیدالاضحی کے موقع پر کئے گئے معقول انتظامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی 11؍اگست کو حیدرآباد آمد کے موقع پر لال بہادر اسٹیڈیم پر پولیس کے معقول انتظامات کئے گئے۔ لال بہادر اسٹیڈیم پر اے پی این جی اوز کا اجلاس منعقد کیاگیاتھا۔ اس موقع پر پولیس پوری طرح چوکس تھی۔ لال بہادر اسٹیڈیم پر منعقدہ پروگرام کی تفصیلات بتائی۔ مسٹر انوراگ شرما نے کہاکہ پولیس میں تقررات کو یقینی بناتے ہوئے پولیس نے 2070 امیدوار کو منتخب کیا۔ شہر میں پولیس بندوبست اور انتظامات کی راست نگرانی کیلئے کمشنر آفس میں ماڈرن کمانڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاگیا اور شہر میں 355 سی سی کیمرے نصب کئے گئے۔ اس کنٹرول روم سے پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات پر نگرانی رکھ سکتے ہیں۔ سیف سٹی پروجیکٹ (محفوظ شہر) کے تحت 80 کروڑ روپئے بجٹ کو 2012-13 اور 2013-14 کیلئے صرف کیا جارہا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے، ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں، کمانڈ اور کنٹرول سنٹرس کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔ جاریہ سال میڈیکل کیمپس منعقد کرکے پولیس عہدیداروں کی صحت کی نگہداشت کی گئی۔ دلسکھ نگر بم دھماکہ 21؍فروری کو ہوا تھا پولیس نے اس سلسلہ میں 2افراد کو گرفتار کیا اور اب بھی دو افراد مفرور ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔ کمشنر پولیس نے کہاکہ سال 2013ء میں پولیس نے 18013 جرائم کے مقدمات درج کئے۔ جبکہ پچھلے سال 2012ء میں جرائم مقدمات کی تعداد 18744 تھی۔ اس طرح پولیس نے نمایاں کارکردگی کے ذریعہ جرائم کی شرح میں کسی حد تک کمی لائی ہے۔ خواتین پر تشدد کے 2124 مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کمشنر کی رپورٹ کے بموجب جاریہ سال سائبر جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ان کی تعداد 162 بتائی گئی ہے۔ جبکہ 2012ء میں ان کی تعداد 47 اور 2011 میں 65تھی۔ مسٹر شرما نے کہاکہ قتل کی وارداتوں کا پتہ لگاکر 609 مقدمات درج کئے گئے اور 989 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ 22؍دسمبر 2013 تک سڑک حادثات کے 2338 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے،1181 افراد کو جیل بھیجا گیا اور 12,976مقدمات کئے گئے۔ اس کے علاوہ سٹی کمشنر پولیس نے شہر میں پولیس کی کارکردگی کے واقعات بیان کئے اور پویس فورس کو مزید طاقتور بنانے کا اظہار کیا۔

Annual Press Meet Of Hyderabad City Police Commissioner Anurag Sharma

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں