رتک روشن اور سوزین کی طلاق - روشن خاندان کی کروڑوں کی جائداد داؤ پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

رتک روشن اور سوزین کی طلاق - روشن خاندان کی کروڑوں کی جائداد داؤ پر

Hrithik-Roshan-Suzanne-Most-Expensive-Divorce
رتک روشن اور سوزین روشن ویسے تو باہمی رضامندی سے طلاق لے رہے ہیں لیکن اگر سوزین نئے قانون کے تحت راکیش پر دعویٰ کریں تو روشن خاندان کی 5ہزار کروڑ کر پراپرٹی داؤ پر ہوگی۔ دونوں کی شادی 20دسمبر 2000 میں ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق راکیش روشن کی جائیداد بھی 1500 کروڑ کی ہے جس میں اندھیری میں واقع لوٹس بلڈنگ کے چار مال، جوہو میں پارس نامی بنگلہ اور بنگلور میں سوایکڑ سے زیادہ زمین اور کئی اشتہارات کی کروڑوں کی ایڈورٹائزمنٹ ڈیل اور مختلف وقفوں سے اسٹیج شو کے ذریعے ہونے والی آمدنی بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرش فریچاجی سے متعلق ہر مرکینڈاج کی بھی رائلٹی روشن والد بیٹے کو مل رہی ہے۔ روشن خاندان کے دوستوں کو امید ہے کہ راکیش روشن معاملے کو کورٹ تک نہیں جانے دیں گے۔ سوزین خان فی الوقت روشن خاندان کے ذریعے خریدے گئے باندرہ میں واقع 25کروڑ کے فیلٹ میں رہیں گی۔ کرش 3 کی تیاری کے دوران سنگاپور میں خریدا گیا ولا بھی سوزین کے ہی نام پر ہے۔ کیلی فورنیا سے انٹیرےئر ڈیزائن میں ٹریننگ لینے والی سوزین کا ممبئی ایک اسٹور اندھیری میں ہے اور ایک اس ماہ باندرہ میں شروع ہونے جارہا ہے جن میں پیسہ تو روشن خاندان کا ہی لگا ہے لیکن اس پر حق مکمل طورپر سوزین کا ہی ہے۔ 27 اگست 2013ء کو راجیہ سبھا سے منظورہ میرج لاز (امینڈمنٹ) ایکٹ کے مطابق انہیں آدھا حصہ ملے گا۔ شادی سے پہلے حاصل جائیداد میں اور بعد میں حاصل میں بھی۔ یہ قانون آبائی جائیداد پر بھی نافذ ہے۔ اگرچہ اسے لوک سبھا سے پاس ہونا باقی ہے۔ کیس کے دوران بھی اگر یہ قانون بن جاتا ہے تو وہ اس کے تحت دعویٰ کرکے آبائی جائیداد میں حصہ لے سکیں گی۔ اب تک شوہر کی صرف شادی کے بعد حاصل جائیداد پر ہی اس کا حق تھا۔

Hrithik Roshan and Suzanne Roshan the Most Expensive Divorce

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں