25/دسمبر الہ آباد پی۔ٹی۔آئی
خواتین کے تعلق سے سماج کے نظریہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہاکہ خواتین کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے جس کے سبب وہ قوم کی تعمیر میں حصہ ادا کرسکیں گی۔ یہاں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہاکہ سماج میں خواتین کو بہت اہم رول ادا کرنا ہے۔ خواتین کے تعلق سے سماج کے نظریہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں محفوظ اور ساز گار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس سے وہ قوم کی تعمیر کی طرف اپنی صلاحیتوں اور حصہ کو ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی خواندگی کی شرح مردوں سے بہت کم ہے اور اس کو درست کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک میں تعلیم کے معیار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ حق تعلیم سے طلباء اداروں میں داخلہ لے رہے ہیں مگر انہیں تعلیم بھی دی جانی چاہئے۔ تاکہ نوجوان تعصب سے بالاتر ہوکر اور ملک کی بہتری کے تعلق سے اپنی توانائیوں کو صرف کریں گے۔ صدرجمہوریہ جگت جارن گرلز انٹر کالج میں خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا اور انڈین پریس جو ایک ہندی ادبی جریدہ سرسوتی شائع کرتا ہے کی بانی چنتا منی گھوش کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی۔ پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے بیان کو یاد کرتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عظیم ملک کی تعمیر کا راستہ اسکول کے کلاس روم سے شروع ہوتا ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ حق تعلیم قانون2009ء صرف ہمارے قائدین کے خوابوں کی تکمیل کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی مدد کریں تاکہ وہ شہریوں کی طرح ترقی پانا جو انسانیت کے پاس و لحاظ رکھتے ہیں اور غلط راہ اپنائے بغیر ملک کی تعمیر کی طرف حصہ ادا کرسکتے ہیں۔ Change needed in society`s outlook towards women: President
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں