کلکتہ میڈیکل کالج کو سپر اسپیشلٹی بلاک کیلئے 120 کروڑ کی امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

کلکتہ میڈیکل کالج کو سپر اسپیشلٹی بلاک کیلئے 120 کروڑ کی امداد

مرکزی وزیرصحت غلام نبی آزاد نے بدھ کویہاں کہاکہ120کروڑروپے کی متوقع لاگت سے کلکتہ میڈیکل کالج اورہسپتال میں200بستروں والا ایک سپراسپیشلٹی بلاک بنایاجائے گا۔یہاں کلکتہ میڈیکل کالج اسپتال کااچانک دورہ کرنے کے بعد ریاستی سکریٹریٹ نوانومیں وزیراعلی ممتانبرجی سے انہوں نے ملاقات کی۔بعدازاں انہوں نے میڈیاسے کہاکہ ہم نے بنگال میں صحت کے مختلف پروجیکٹوں کے سلسلہ میں بات چیت کی۔بنگال میں نئے میڈیکل کالج کھولے جانے اورکینسرکے سپراسپیشلٹی اسپتال کھولنے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔آزادنے کہاکہ ہماری بات چیت اچھی رہی اورایک باربنگال میں پروجیکٹ شروع ہوگیاتواس سے بہت جلدعام آدمی کوفائدہ ملنے لگے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے سب سے قدیم178سال پرانے اس ادارے میں اس سہولت کیلئے اگلے دوماہ میںیہ رقم خرچ کی جائے گی اوراس میں مرکز100کروڑ جب کہ ریاست کی شراکت20کڑوڑروپئے کی ہوگی۔مرکزی وزیر،صحت کے منصوبوں کے عمل کاجائزہ لینے کیلئے یہاں آئے ہوئے ہیں انہوں نے ریاست میں اس شعبہ میں جاری ترقیاتی کاموں پراطمینان ظاہرکیا۔

Calcutta Medical College to get Rs 120 crore super speciality block

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں