مصری فوج کی انٹلیجنس عمارت پر بم دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-30

مصری فوج کی انٹلیجنس عمارت پر بم دھماکہ

قاہرہ
( رائٹر)
قاہرہ کے شمال میں مصری فوج کی انٹلیجنس کی ایک عمارت کے باب الداخلہ پر آج ایک بم حملہ کے نتیجہ میں 4سپاہی زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ۔ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں نیل ڈیلنا میں سکیورٹی خدمات پر یہ دوسرا بم حملہ ہے۔ بلیسس میں انٹلی جنس کی عمارت کے داخلہ کے قریب بم پھٹ پڑا۔ یہ قصبہ قاہرہ سے 100کلو میٹر دور شمال میں واقع ہے۔ اس سے قبل منصورہ میں ایک پولیس کمپاؤنڈ پر منگل کے روز خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 16افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آج جاری کردہ ایک فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ دھماکہ سے عمارت کی عقبی دیوار کو جزوی طور پر نقصان پہونچا۔ 2سیکوریٹی ذرائع نے اسے ایک دھماکہ کو آلہ قرار دیا جنکہ سرکاری نیل نیوز ٹی وی اسٹیشن نے کہا کہ یہ ایک کار بم دھماکہ تھا۔ ایک سیکوریٹی ذرائع نے کہا کہ غالب امکان ہے کہ کوئی موت واقع نہیں ہوگی۔ فوج کی جانب سے اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے اسلامی صدر محمد مرسی کی جولائی میں معزولی کے بعد سکیورٹی خدمات پر سلسلہ وار حملوں میں یہ ایک تازہ حملہ ہے۔ حکومت نے منگل کے روز حملہ کی مذمت کی جبکہ ایک بنیاد پرست گروپ انصار بیت المقدس نے اس کی ذمہ داری قبول کی۔ جمعرات کے روز قاہرہ میں ایک بس کے قریب ایک بم دھماکہ میں 5افراد بھی زخمی ہوگئے تھے۔
Bomb blast wounds four at military facility in northeast Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں