امن مذاکرات کو مہمیز کرنے جان کیری کا دورہ مشرق وسطیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-30

امن مذاکرات کو مہمیز کرنے جان کیری کا دورہ مشرق وسطیٰ

واشنگٹن
( پی ٹی آئی)
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری ، اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے اور امن مذاکرات کے لئے نیا دباؤ ڈالیں گے۔ اس علاقہ میں کئی دہوں سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان نزاع جاری ہے۔ اس علاقے کی طویل نزاع کو حل کرنے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر جان کیری، اسرائیل اور فلسطین کے علاقے کا دورہ کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان جین ساکی نے کہا کہ جان کیری ، یروشلم میں وزیر اعظم اسرائیل ، بنجامن نتن ہاہو اور رملہ میں فلسطینی اتھاریٹی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے اور امن مذاکرات کی پیشرفت کے لئے کوشش کریں گے۔ خاتون ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ جان کیری ان دونوں قائدین سے ملاقاتوں میں فریقین کے مذاکرات کے موجودہ موقف سے آگاہی حاصل کریں گے اور ان دونوں قائدین پر زور دیں گے کہ وہ مذاکرات کو آگے کی سمت بڑھائیں۔ امن معاہدہ کے لئے اپریل تک مہلت دی گئی ہے۔اس دی گئی مہلت کے اندر امن معاہد ہ کرنے دونوں فریقین پر زور دیا جارہا ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کا یہ دسواں دورہ مشرق وسطی ہوگا۔ ماہ جولائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان راست مذاکرات کا آغاز ہوا۔ دونوں فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ اندرون 9ماہ امن معاہدہ کرلیں۔ یہ 9ماہ کی مہلت اپریل 2014میں ختم ہوجائے گی۔ چونکہ دی گئی مہلت قریب آرہی ہے اس لئے جان کیری اپنے دورہ میں دونوں فریقین پر زور زیں گے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر امن معاہدہ کرلیں۔ جان کیری نے آخری مرتبہ اس ماہ کی 11تاریخ کو کیا تھا۔ انھوں نے ایک ہفتہ تک یہ دورہ کیا تھا۔ اس مرتبہ جان کیری کتنے دن تک مشرق وسطی کا دورہ کریں گے، ابھی معلوم نہیں ہوا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کی سمت ٹھوس پیشرفت جاری ہے۔ تاہم انھوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی اور کہا کہ تفصیلات کے انکشاف سے اس کا الٹا اثر مرتب ہوگا۔ 15دسمبر کو اے بی سی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں جان کیری نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کھٹن مذاکرات کی صورت گری شروع ہوگئی ہے جس سے وہ مطمئن ہیں۔
Kerry to make Mideast trip next week

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں