جموں و کشمیر میں سرواشکشا ابھیان کے تحت 560 کروڑ روپے کا غبن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

جموں و کشمیر میں سرواشکشا ابھیان کے تحت 560 کروڑ روپے کا غبن

جموں وکشمیر سرواشکشاابھیان (ایس ایس اے ) کے تحت تعمیر کردہ اسکول کی 80فیصد عمارتوں کا وجود صرف کاغذ ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ایک رکن نے یہ بات بتائی ۔ جموں وکشمیر سے اے آئی سی سی رکن عبدالغنی وکیل نے یہ بتایا کہ ان عمارتوں کی تعمیر صرف کاغذ ی ریکارڈ ہے جس پر 560کروڑ روپیہ خرچ کئے گئے ہیں ۔ حکومت اور انتظامی مشنری میں بڑے پیمانے پر کرپشن پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ 2014میں منعقد ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران حکمراں نیشنل کانفرنس کی اتحادی حیف پارٹیوں کو عوام کی برہمی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ انہوںں نے کہا کہ ریاست میں کرپشن کے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کاحکم جاری کیا گیا لیکن ابھی تک کچھ نتیجہ نہیں نکلا ۔ وکیل نے کہا کہ ایس ایس اے کے تحت ریاست میں اسکول کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے جاری کردہ 560کروڑ روپیوں کا غبن کیا گیا ہے ۔ حقیقت میں یہ رقم لوٹ لی گئی ہے جو غریب طلباء کے لئے جاری کی گئی تھی ۔

jammu and kashmir 560 crore embezzlement in Sarva Shiksha Abhiyan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں