پرانے شہر کی خبریں - old city news 3 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

پرانے شہر کی خبریں - old city news 3 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-03

راست
بارکس کی ملنسار شخصیت حافظ و قاری الحاج علی بن عبدالرحمٰن قریشی امام مسجد نورین بارکس اور خطیب مسجد سلطان العلوم نیاز خانہ کنگ کوٹھی کا 2/نومبر کو انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ 3/نومبر بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی۔
حضرت حافظ مبارک بن سعید باعطا مرحوم سابق امام و خطیب جامع مسجد بارکس اور حضرت عبداللہ برواز الکثیری المعروف عبداللہ بن سند سے آپ کو شرف تلمذ حاصل رہا۔ حافظ صاحب دم آخر تک نہ صرف بحیثیت امام مسجد نورین سے وابستہ رہے بلکہ مسجد سلطان العلوم نیاز خانہ کنگ کوٹھی میں عرصہ دراز سے جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ بارکس اور اس کے اطراف و اکناف میں کئی طالب علم آپ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حافظ بن چکے ہیں۔
مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ و دختر کے علاوہ پانچ بردران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9966704955 پر ربط پیدا کریں۔ فاتحہ سیوم 5/نومبر بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔

دکن نیوز
اے۔پی اردو فورم اور مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام "اردو اقلیتی کانفرنس" بروز جمعہ 15/نومبر ، 3 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی پر منعقد ہوگی۔ جس میں اردو زبان کے حل طلب مسائل ، اردو کو روزگار کی زبان بنانا ، آر ٹی سی بس پر اردو بورڈ کی تحریر اور اردو اشتہارات ، ہر محکمہ میں اردو مترجمین کے تقررات ، حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے وہاں سختی سے عمل آوری ، اردو میڈیم مدارس کی نگہداشت ، اردو اوپن اسکولوں کا قیام ، نوجوانوں میں پھیلی ہوئی بےروزگاری کا خاتمہ ، غریب و نادار مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں اور اوقافی جائیدادوں کا تحفظ اور دیگر اہم مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔

پریس نوٹ
اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک - IHRC) کے زیر اہتمام 3/نومبر کو 1067 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفا حمید آباد واقع شرفی چمن ، سبزی منڈی اور دوسرا سشن گیارہ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔
ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک آیت جلیلہ کے تفسیری ، ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور "ایک مہاجر - ایک انصاری" سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وسلم) خلیفہ دوم امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں "تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیاء کرام" کے زیرعنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے۔
آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان "حیات طیبہ" 813 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں