خونی پنجہ ریمارکس پر نریندرمودی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

خونی پنجہ ریمارکس پر نریندرمودی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

Narendra Modi Khooni Panja
الیکشن کمیشن نے آج بی جے پی کے امیدواروزارت عظمی نریندرمودی کو،کانگریس کیخلاف ان کے تنقیدی ریمارکس"خونی پنجہ"پرنوٹس جاری کردی۔کمیشن نے مودی سے کہاکہ وہ شنبہ16بومبر کو شام5بجے تک یہ وضاحت کردیں کہ ان کی جانب سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکیوں نہ ان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔نریندرمودی کے"خونی پنجہ"ریمارکس پران کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے کانگریس،الیکشن کمیشن سے رجوع ہوئی ہے۔چیف الیکشن کمشنروی ایس سمپت کواپنے مکتوب میں کانگریس نے بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی پرالزام لگایاہے کہ انہوں نے ا نتخابی نشان"ہاتھ"کاحوالہ دیتے ہوئے"معاندانہ،اہانت آمیزاوربعیدازاعتدال"ریمارکس کیے ہیں۔مودی نے گذشتہ جمعرات کو چھتیں گڑھ کے ڈونگرگڑھ علاقہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کیے تھے۔مودی نے کانگریس کے انتخابی نشان کو ظالم ہاتھ سے بھی تعبیرکیاتھا۔مودی نے کہاتھاکہ"اگر آپ چاہتے ہیں کہ چھتیں گڑھ کے اوپرکسی خونی پنجے کاسایہ نہ پڑے توآپ سبھی کنول کانٹن دبائیں اورچھتیں گڑھ کو خونی پنجہ سے بچائیں"۔کنول بی جے پی کاانتخابی نشان ہے۔اس وقت چھتیں گڑھ میں بی جے پی کی حکومت ہے،جہاں دومرحلوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ نریندرمودی نے بادی النظرمیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے،کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پرنائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے جواب پربے اطمینانی ظاہرکی ہے اورانہیں مشورہ دیاہے کہ وہ انتخابی مہموں کے دوران اپنے بیانات میں مزیدمحتاط رہیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہاہے کہ آپ نے(راہول گاندھی نے )اپنے،زیرنظرجواب میں جومعروضات اور استدلال پیش کئے ہیں۔ان واقعات اورحالات کی کلیت کو مدنظررکھتے ہوئے یہ کمیشن،اپنی ناراضگی کااظہار کرتاہے اورآپ کو مشورہ دیتاہے کہ انتخابی مہموں کے دوران اپنے عام بیانات میں مزید محتاظ رہیں۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ راجستھان اورمدھیہ پردیش میں راہول گاندھی کی دوتقاریرکے سلسلہ میں بی جے پی نے الیکشن کمیشن کوایک شکایت پیش کی تھی کہ راہول گاندھی نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد کمیشن نے راہول گاندھی کے خلاف نوٹس جاری کی۔راہول گاندھی نے اس نوٹس کاجواب گذشتہ8نومبرکودیا۔

'Khooni Panja' gets Narendra Modi into trouble; EC issues notice

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں