06/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مظفرنگر فرقہ وارانہ تشدد جیسی صورتحال سے نمٹنے ایک قانون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراقلیتی امورکے رحمن خان نے آج کہاکہ متاثرین کی بازآبادکاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔انھوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ کوایک مکتوب روانہ کیاہے اوراس معاملہ پران سے ربط میں ہوں۔وہ ایک تقریب کے وقفوں کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ایسے کسی قانون کی ضرورت کے بارے میں سوال پرانہوں نے یہ بات کہی۔انھوں نے مظفرنگر تشدد کے متاثرین کی بازآبادکاری کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کو اس پہلوپر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انھوں نے بتایاکہ ان کی وزارت اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کے ساتھ مسلسل ربط میں ہے۔کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی کے اس بیان کے بارے میں دریافت کرنے پر کہ آیا فساد متاثرین کا آئی ایس آئی ساتھ ربط ہے،رحمن خان نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بحث میں نہیں پڑناچاہتے۔حکومت اور اس کی مشنری ایسی صورتحال سے نمٹنے کی پوری طرح اہل ہے۔جہاں تک ملک کی سیکورٹی کاسوال ہے حکومت اور اس کی مشنری اس سے نمٹنے کی پوری طرح اہل ہے۔اس سوال پر کہ آیا انڈین مجاہدین نے پٹنہ بم دھماکے کرتے ہوئے کوئی انتقام لیا ہے جیسا کہ میڈیا کے بعض گوشوں میں کہاجارہاہے،رحمن خان نے کہاکہ این آئی اے اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور وہ کوئی بتصرہ نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ تحقیقات جاری ہیں۔Muzaffarnagar communal clashes: Special law should be made to deal with situations like communal violence, says K Rehman Khan.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں