Delhi is a city of migrants, Rahul Gandhi says
اسمبلی انتخابات جو4دسمبرکومنعقدہورہے ہیں سے قبل تارکین وطن آبادی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے آج دہلی کو"تارکین وطن"کاشہرقراردیا۔شہرکے امبیڈکرنگرمیں کانگریس کی انتخابی ریالی کے موقع پرراہول نے بتایاکہ دہلی تارکین وطن کا شہرہے اور یہ ایک چھوٹے ہندوستان جیساہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان کشمیرسے اترپردیش منتقل ہواتھااوربعدازاں اترپردیش سے دہلی پہنچا۔شیلاجی کا خاندان بھی اترپردیش سے منتقل ہواہے۔انہوں نے بتایاکہ ہمارے لیے دہلی میں ہرشخص خواہ وہ ہندوہویامسلمان یکساں ہے۔انہوں نے بتایاکہ عوام اترپردیش سے مہاراشٹراجاتے ہیں جبکہ شیوسیناان کا پیچھاکرتے ہوئے انہیں نکال باہرکرتی ہے۔اترپردیش اوربہار کے تارکین وطن کو راغب کرنے کا مسئلہ بھارتیہ جنتاپارٹی کابھی مرکزتوجہ رہاہے جبکہ پارٹی نے ان کیلئے خصوصی فتوحات کا وعدہ کیاہے۔چیف منسٹر شیلادکشت نے تاہم ماضی میں عصمت ریزی جیسے جرائم اور شہری سہولیاتی مسائل کاسبب تارکین وطن کی بڑی تعداد میں آمدبتایاہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں