ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
بنگلہ دیش کی کلیدی اپوزیشن پارٹی نے آج 48گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا ۔ اس دوران پیش آئے تشدد میں 5افراد ہلاک ہاگئے ۔ بی این پی نے مطالبہ کیا کہ 5جنوری کے محوزہ انتخابات کوملتوی کردیا جائے ۔ایک عبوری حکومت کے قیام کے مسئلہ پر بنگلہ دیش میں تعطل کے حالات ہیں ۔ بی این پی اور اس کی حلف جماعت اسلامی کے ورکروں نے اہم روٹس پرریل کی پٹریاں اکھاڑدیں ۔ کاروں اور مکانات کو نذر آتش کردیا اوردستی بموں سے حملہ کردیا ۔ اپوزیشن اتحاد نے مطالبہ کیا کہ 5جنوری کے محوزہ انتخابات کو معطل کردیا جائے ۔ اس مطالبہ کو قبول نہ کرنے پر 48گھنٹوں کا بند منایا گیا ۔ سراج گنج میں پولیس کارکنوں میں تصادم کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بنگلہ دیش کے مختلف مقامات سے تخریب کاری کی اطلاعات ملی ہیں ۔ کل رات جوں ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا ، تشدد شروع ہوگیا ۔ وسطی کو میلا ہی ایک دیسی ساختہ بم ایک نوجوان کے سر پر گرنے سے یہ نوجو ان برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ڈھاکہ اور چٹاکانگ کو ملانے والی لائن پر تخریب کاری ہوئی ۔ اپوزیشن کارکنوں نے ریل کی پٹیوں کو اکھاڑدیا ۔ایک ٹھہری ریل گاڑی کے ڈبوں کو جلادیا گیا ،۔ کل رات اپوزیشن کے بند بسوں کو سڑکوں سے ہٹالیا گیا ۔ اپوزیشن نے شاہراہوں ، ریلوے سرویس آبی گذر گاہوں کو بند کردیا ۔ اپوزیشن نے کہا کہ انتخابات صرف دکھاوے کے ہونے والے ہیں ۔ حکومت نے بند کے اعلان کے ساتھ ہی ڈھاکہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کے لیے فوج کو طلب کرلیا ۔ چیف الیکشن کمیشنر قاضی رقیب الدین نے کل رات انتخابی نظام العمل کا اعلان کیا تھا ۔
BNP led opposition alliance 48-hour nationwide strike
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں