فلسطینیوں نے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ میں ووٹ دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

فلسطینیوں نے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ میں ووٹ دیا

اقوام متحدہ
(رائٹر )
اقوام متحدہ میں ووٹ دینا عام بات ہے مگر کل رات جب فلسطینی وفذ نے ووٹ دیا تو ان کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل واقعہ تھا ۔ فلسطینی قاصد نے کہا کہ اس سے ان کا ملک عالمی ادارہ کی مکمل رکنیت سے ایک قدم اور قریب ہوگیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی مشاہد ، سفیر ریاض منصور نے سابق یوگو سلاویہ کے لئے بین الاقوامی ٹریبونل کے جج کے انتخاب کیلئے ووٹ دی ۔ ٹوگو کے کوفی کومیلیوافاندے کو عدالت کے لئے چنا گیا ہے ۔ اس ووٹ کو ایک طرح سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کئے جانے کے مترادف سمجھا جارہاہے ۔ ایک سال قبل فلسطین کو عدالت کے بجائے غیر رکن ریاست کا درجہ دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد اس نے پہلی مرتبہ ووٹ کیا ہے ۔ منصور نے چند اخباری نمائندوں سے بات چیات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ کا یہ بہت بڑا لمحہ ہے ۔ انہوں نے کہا گویہ ایک علامتی قدم ہے مگر بہت اہم بات ہے کیونکہ اس سے طاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری خصوصا جنرل اسمبلی یہ چاہتی ہے کہ فلسطینی راست اقوام متحدہ کی مکمل رکن بنے فلسطینی چاہتے تھے کہ عالمی ادارے میں ان کے ملک کو مکمل رکنیت ملے مگر سلامتی کونسل میں امریکہ نے ایسا نہیں ہونے دیا اور ویٹو کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ تاہم 193رکنی جنرل اسمبلی میں کسی کو ویٹو کا اختیار نہیں ہے ۔ اس لئے فلسطینوں کو غیر رکن ریاست کا درجہ حاصل کرنے میں کوئی وقت پیش نہیں آئی ۔وینیکن کو بھی یہی حیثیت حاصل ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب فلسطینی اسمبلی میں ہونے والی کئی طرح کی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے اور کئی بین الاقوامی تنطیموں میں شریک ہوسکیں گے ۔ منصور نے امید ظاہر کی کہ ان کا ملک جلد ہی مکمل رکن بن جائے گاحالانکہ امریکہ نے ابھی ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ وہ اس فلسطینی کوشش کی مخالفت بند کردے گا۔
Palestinians cast first vote at UN Assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں