پاکستان میں عدلیہ نظام کی جڑیں مضبوط - چیف جسٹس افتخار چودھری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

پاکستان میں عدلیہ نظام کی جڑیں مضبوط - چیف جسٹس افتخار چودھری


اسلام آباد
ُ(پی ٹی آئی )
پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے احساس ظاہر کیا کہ عدلیہ نظام کی جڑیں مظبوط ہوچکی ہیں اور ان کی سبکوشی سے یہ نظام ہر گز متاثر نہ ہوگا ۔ افتخار چودھر ی آئندہ ماہ سبکوش ہونے والے ہیں ۔حالیہ سالانہ حج انتظامات میں بد عنوانیوں سے متعلق ایک معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے انھوں نے یہ ریمارک کیا ۔ چودھری 12دسمبر کو سبکدوش ہوجائیں گے ۔ روز نامہ دی نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ اتنہائی افسوسناک ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک مکتوب میں تحریر کیا کہ چیف جسٹس شفافیت پسند ہیں اور اس اہم کلیدی عہدہ پر نیا تقرر ران کی سبکدوشی کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا ۔ انھوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ دستور العمل کے تحت حکومت کو تقررات کے اختیارات حاصل ہیں ۔ تاہم حکومت کی جانب سے عدالتوں کا مذاق اس طرح اڑایا جاتا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ جسٹس افتخار چودھری نے ناقص حکمرانی اور کرپشن کے حوالہ سے حکومت کو کٹرے میں کھڑا کر کینہ صرف نام کمایا ہے بلکہ آئندہ سنلوں کیلئے بھی ایک روشن مثال قائم کی ہے انھوں نے عدلیہ کو واقعتا ایک مظبوط ستون بنایا ہے اور اس تمام عمل کے دوران سیول انظامیہ اور فوج سے بھی راست موقابلہ کرنا پرا ۔ چودھری کے سخت موقف کے سبب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عہدہ سے دستبر دار ہونا پڑا کہ انھوں نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس حکام سے مقدمہ دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کرنے سے انکار کردی تھا ۔ا ن کے نکتہ چینوں نے اس واقعہ کو عدلیہ کی بغاوت قرار دیا تھا ۔ انکی سبکوشی کے بعد جستس تصدق حسین جیلانی ان کے جانشین ہوں گے جو اپنی نرم وخوش گفتاری کیلئے مشہور ہیں ۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی تاہماس عہدہ پر صرف 6ماہ اور 25دنوں کیلئے ہی برقرار ہیں گے ۔ جیلانی کی سبکدوشی کے بعد جسٹس نصیر الملک چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے اور ایک سال سے کچھ زائد عرصہ تک مقرر رہیں گے ۔
Judicial system has taken roots in Pakistan: Chief Justice

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں