اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں مسئلہ کشمیراٹھانے پاکستان کی کوشش کو غیرضروری قراردیتے ہوئے ہندوستان نے مسترد کردیاہے اوراس بات پر زوردیاکہ ہمالیائی ریاست ملک کااٹوٹ حصہ ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ مسعودخاں نے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں عوام کے حق خود اختیاری کے سشن کے دوران کشمیرکا مسئلہ اٹھایااور کہاکہ ان کے ملک کایہ موقف ہے کہ جموں وکشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے۔پاکستان کے بعدسشن سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جنرل اسمبلی میں جموں وکشمیر کے حوالہ سے ایک غیرضروری مسئلہ اٹھایاگیااور فلسطینی عوام کے خود اختیار کے حقوق سے متعلق اہم ترین مسئلہ کوپس پشت کردیاگیا جوکہ کمیٹی میں زیربحث تھا۔ہندوستان کے نمائندہ دورہ کنندہ رکن پارلیمنٹ پی راجیونے کہاکہ اس فورم میں ہندوستانی ریاست جموں وکشمیر کے غیرضروری حوالہ پر ہمیں افسوس ہے۔مجھے یہ واضح کرنے دیجئے کہ کشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اوراس طرح کا حوالہ صرف فلسطینی عوام کے اہم ترین موضوع سے انحراف ہی ہوسکتاہے۔اس سے قبل خان نے جنرل اسمبلی سے ستمبرمیں وزیراعظم ہندمنموہن سنگھ کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے یہ غلط باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ دہشت گردی کا مبداء پاکستان میں ہے۔
Decades old struggle: Pakistan raises Kashmir issue in UN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں