Hurriyat Conference flays Omar Abdullah's statement on Pakistan
اعتدال پسند حریت کانفرنس نے جس کی قیادت میراوعظ عمر فاروق کرتے ہیں جموں وکشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے ریاست کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کردیاہے۔انھوں نے کہاکہ کشمیرکو ہندوستان کااٹوٹ حصہ قرار دینا اس پارٹی کے قائدین کا معمول بن گیا ہے۔عمر نے جموں میں کل اخباری نمائندوں سے کہاتھاکہ انھیں ریاست کے ہندوستان سے الحاق پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ستمبرمیں یوروپی یونین کے ایک وفد سے ملاقات میں عمر نے کہاتھاکہ یہ الحاق صرف چارپیمانوں دفاع،غیر ملکی امور،مواصلات اور کرنسی کی بنیاد پر ہوگا۔حریت ترجمان نے یہاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے قائدین کی یہ روایت ہے کہ وہ مختلف مقامات پر مختلف بیان دیتے ہیں،تاکہ اپنا سیاسی مقصدحاصل کرسکیں۔ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قراردے کر ریاست کی تاریخی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ترجمان نے عمر کے بیان کوووٹ بینک کی سیاست قراردیا اور کہاکہ ان کی پارٹی کے قائدین عوام کے جذبات کا استحصال کررہے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں