مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہند - پاک مذاکرات لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہند - پاک مذاکرات لازمی

مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ہندوپاک کے مابین مذاکرات کولازم قراردیتے ہوئے وزیراعلی نے علیحدگی پسندوں کو بات چیت کے لئے آگے آنے کے لئے کہاہے۔انہوں نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے ریاست کے نوجوانوں نے بندوق تک اٹھائی ہے لیکن تشدد کے ذیعہ نہیں بلکہ اس مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔جنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع میں کیلر کے مقام پرایک اسپتال کے افتتاح کے بعد منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا"مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اوراس کوپرامن اورسازگار ماحول میں حل کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسلسل مذاکرات لازمی ہیں"وزیراعلی نے کہاکہ میں نے ہروقت اس بات کی وکالت کی ہے اورباربار ہراتاہوں کہ جموں وکشمیرکودرپیش تمام سیاسی معاملات کوسیاسی طور اور بات چیت کے ذریعہ حل کیاجائے تاکہ ریاست اوربرصغیرمیں امن اورہم آہنگی کے ایک نئے دورکاآغاز ہوسکے۔انہوں نے مزیدکہا"ہمارے نوجوانوں نے سڑکوں،پلوں اوراسپتالوں اوردیگرکاموں کی تعمیرکے لئے بندوق ہاتھ میں نہیں لی تھی بلکہ سیاسی مقاصد کے لئے یہ بندوق اٹھائی"وزیراعلی نے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے غیرتشدداورپرامن عمل کے ذریعہ حل کرنے کی شدد ضرورت ہے۔وزیراعلی نے علیحدگی پسندوں سے کہاکہ وہ مذاکراتی عمل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ اس مسئلے کاکوئی سیاسی حل سیاسی طورطریقوں سے نکالاجاسکے۔انہوں نے علیحدگی پسندوں سے کہاکہ آپ لوگوں نے یہ بات محسوس کی ہے کہ بندوق سے ہمیں بربادی،مصائب اوراقتصادی بدحالی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا،اس لئے یہ بات کلیدی اہمیت اختیارکرگئی ہے کہ ہم سب مل بیٹھ کرمذکراتی عمل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اورتمام معاملات کو مذکراتی میزپرحل کریں۔

Dialogue essential to resolve Kashmir issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں