17/نومبر نئی دہلی یو۔این۔آئی
کانگریس نے پارٹی کے نائب صدرراہول گاندھی کا یہ تبصرہ جس میں انہوں نے بتایاتھاکہ آئی ایس آئی کامظفرنگر کے فساد سے متاثرہ نواجوانوں سے رابطہ برقرارہے،جس کے نتیجے میں پیداتنازعے پردیہی ترقیاقی وزیرجئے رام رمیش کے تبصرے کاتعلقی کا اظہارکیا۔پارٹی کے ترجمان افضل نے بتایاکہ راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کو دےئے گئے جواب میں اپنے بیان پروضاحت پیش کردی اورپارٹی نے بھی اس مسئلہ پراظہار خیال کیاہے۔افضل نے بتایاکہ وہ اس بات سے واقف نہیں کہ جئے رام رمیش نے کیاکہاتھا،لیکن جوکچھ بھی انہوں نے کہاہوگاوہ ان کے شخص تاثرات ہوسکتے ہیں جبکہ پارٹی کایہ نقطہ نظرنہیں۔کل سینئراردوصحافیوں نے رمیش کوبتایاتھاکہ راہول گاندھی کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے نائب صدر کانگریس سے کانگریس کو معذرت خواہی کامشورہ بھی دیاتھا۔اس کاجواب دیتے ہوئے رمیش نے اس بات کو تسلیم کیاکہ ان کے بیان سے ایک تنازعہ اٹھ کھڑاہوگیاہے۔جوکچھ ان لوگوں نے مشورہ دیاہے اس پرغورکیاجاسکتاہے۔مرکزی وزیرنے یہ بھی باتیاکہ ان کے چندغیر مسلم دوستوں نے آئی ایس آئی تبصرہ پرمایوسی کااظہار کیاہے تاہم بتایاکہ گاندھی ہرگزکسی کے بھی جذمات کومجروح کرنانہیں چاہتے تھے۔الیکشن کمیشن نے اس سے قبل ان کے بیان پرراہول گاندھی کی سرزنش کرتے ہوئے ان کے لب ولہجہ پراعتراض کیاتھا۔افضل نے بتایاکہ ان کی پارٹی الیکشن کمیشن کی فراست کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ وہ گاندھی کے عزائم سے واقف ہیں تاہم رمیش کے تبصرہ پرتنقیدکرتے ہوئے بی جے پی نے بتایاکہ اس بیان کواس تناظرمیں دیکھاجاناچاہئے کہ آیاراہول گاندھی مسلمانوں سے معذرت خواہی کریں گے یارمیش اپنی پارٹی کے قائدسے معذرت خواہ ہوں گے۔Congress distances from Jairam Ramesh's comment on ISI remark
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں