ہائی کورٹ کی سمت واقع بڑی اسکرین پر پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز لنچ کے دوران لکھا تھا، "ویلکم مسٹر انجلی تندولکر اینڈ ماسٹر ارجن تندولکر"۔ مسز انجلی اپنے بیٹے ارجن کے ساتھ لنچ کے وقت پریزیڈنٹ باکس میں پہنچی تھیں ، لیکن بڑی سکرین پر غلط پیغام کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔ ہر چند کہ کچھ لمحے بعد غلطی کو درست کر دیا گیا، لیکن تب تک جو شرمندگی ہونی تھی وہ ہو چکی تھی۔
تندولکر کے 199 ویں ٹیسٹ میچ کے لئے انتہائی جوش دکھانے پر سخت تنقید جھیل چکے کیب نے منگل کو وسیع و عریض بل بورڈ پر سچن کے نام کی غلط ہجے ( Sachine ) لکھی تھی۔ کیب نے گو کہ اس غلطی کے لئے ایڈ ایجنسی کو مجرم ٹھہرایا تھا، لیکن ساتھ ہی معذرت خواہی بھی کی تھی۔
کیب کے جوائنٹ سیکریٹری سبیر گنگولی نے کہا " یہ واقعی افسوس ناک امر ہے کہ ہر دن کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔ ہم اس معاملے میں کچھ کرنے سے اسلیے قاصر ہیں کہ اس کی ذمہ داری نجی ایجنسی کے پاس ہے۔ تاہم میچ ختم ہونے کے بعد متعلقہ ایجنسی کے خلاف ہم ضروری کارروائی کریں گے۔ جو کچھ ہوا اس کے لئے ہم معافی چاہتے ہیں۔ "
منگل کو ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی پریس کانفرنس میں آتے ہی کیب کی غلطی کی طرف اشارہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ " پہلے تو یہ بتایا جائے کہ سچن کے نام کی ہجے غلط کس نے لکھی؟ یہ بہت بڑی غلطی ہے۔ "
کیب کے خزانچی وشوروپ ڈے نے اس معاملے کو غیرضروری اچھالنے پر دھونی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ، " غلطی کے متعلق دھونی ہمیں ذاتی طور سے بتا سکتے تھے۔ لیکن انہوں نے ایسا کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ "
Cricket Association of Bengal addresses Anjali Tendulkar as 'Mr'.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں