عظیم پریم جی ہندوستان کی انتہائی مخیر شخصیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

عظیم پریم جی ہندوستان کی انتہائی مخیر شخصیت

Azim Premji wipro
چین میں قائم ہرون رپورٹ ان کارپوریٹیڈنے ہرون انڈیا خیراتی/فلاحی فہرست2013جاری کی ہے جس میں صدرنشین وپروعظیم ہاشم پرتم جی اول نمبرپرہیں۔وہ ہندوستان کے انتہائی فیاض شخصیت ہیں جنہوں نے سال گذشتہ8ہزار کروڑروپے کے عطایا،فلاحی کاموں کے لئے دئیے۔ادارہ نے ہرون انڈیا دولت مندوں کی فہرست کے دوسرے ایڈیشن کے اجراکے جلد بعد فہرست2013جاری کی ہے جس میں عظیم پریم جی کانام،سرفہرست ہے۔ہرون رپورٹ میں،کمپنیوں کے ایسے عطیات کوشامل کیاگیاہے جن میں افراد کاقابل لحاظ حصہ رہاہے۔کمپنی کی جانب سے دئیے گئے عطیوں میں متعلقہ فرد کے حصہ کے تناسب کو ملحوظ رکھاگیاہے۔ہندوستان کے خیراتی اداروں اورمخیر شخصیتوں کے لئے شعبہ تعلیم انتہائی اہمیت کاحامل رہے جس کے لئے بہ اعتبار مجموعی12,200کروڑروپے کے عطیات دئیے گئے۔اس کے بعد سماجی ترقی کے شعبہ کانمبر ہے جس کے لئے1210کروڑروپے بطور عطیات دئیے گئے،طبی نگہداشت۔دیہی ترقی۔ماحولیاتی کازاور زراعت کے لئے بالترتیب 1065کروڑروپے،565کروڑروپے۔170کروڑروپے اور40کروڑروپے کے عطیات دئیے گئے۔

Azim Premji tops India philanthropy list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں