04/نومبر حیدرآباد منصف نیوز بیورو
اے پی آرٹی سی نے ڈسٹرکٹ بسوں کے کرایوں اور شہر میں چلائی جانے والی بسوں کے پاسیں کے چار جس میں اضافہ کا اعلان کیا ہے ۔ جس میں پلے ویلگو بس کے کرایہ میں فی کیلومیٹر 55تا59پیسے ، ایکسپریس بس کے کرایہ میں72تا79پیسے، ڈیلکس بس کے کرایہ میں 80تا89پیسے، سوپر لکژری بس کرایہ میں 94تا105پیسے ، اندرا بس کرایہ میں 120تا132پیسے، گروڈا بس کے کرایہ میں 140تا155پیسے، گروڈا +بس کرایہ میں 150تا165پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ونیلا بس کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ شہر میں چلائی جانے والی بسوں کے بس پاسیں میں جنرل بس پاس ماہانہ 650روپے سے بڑھا کر 700روپے ، میٹرو ایکسپریس 750روپے سے بڑھا کر 800روپے ، میٹرو ڈیلکس 850روپے سے بڑھا کر 900روپے، شیتل اے سی بس 1600روپے سے بڑھا کر 1750روپے اور ایر پورٹ میٹرو ایکسپریس کا بس پاس 950روپے سے بڑھا کر 1050روپے کردیا گیا ہے ۔ جبکہ جنرل بس میں ایک دن کا ٹکٹ 60روپے سے بڑھا کر 70روپے کردیا گیا ہے ۔ ان تمام اضافہ شدہ کرایوں پر 6نومبر سے عمل ہوگا۔APSRTC Hikes Bus Charges
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں