اترکھنڈ کی تباہی نے ہندوستان کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

اترکھنڈ کی تباہی نے ہندوستان کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ اتر کھنڈ میں بھیانک سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کے واقعات نے آفات سماوی کے تئیں ہندوستان کی کمزوری کو بے نقاب کردیا ہے۔ انھوں نے یہاں کہا کہ اتر کھنڈ میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جان ومال اور عوامی انفرا اسٹرکچر کی تباہی آفات سماوی کوجھیلنے کے سلسلہ میں ہندوستان کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے اور ایسی آفتوں کی روک تھام اور ان سے ہونے والے نقصان پر قابو پانے موثر اقدامات کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ منموہن سنگھ یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھاریٹی ( این ڈی ایم اے) کے 9ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اتر کھنڈ المیہ سے صحیح سبق سیکھنا بے حد اہم ہے جس کی وجہ سے ریاست میں اہم یاترا مراکز تباہ و تاراج ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اتر کھنڈ میں راحت اور بچاؤ کارروائی میں مختلف مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں کے علاوہ رضا کار تنظیموں کے رول کو بھی ستائش کی ۔ انھوں نے کہا کہ میں انڈین ایر فورس ، انڈو تبتن بارڈر پولیس، نیشنل ڈیز اسٹر ریسپانس فورس ، سیول انتظامیہ اور سیول فضائی عملہ کے ارکان کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ، جنھوں نے دوسروں کو بچانے کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ انھوں نے کہا کہ تباہی کے بعد اتر کھنڈ میں راحت اور بچاؤ کا مرحلہ بڑی حد تک مکمل ہوچکا ہے لیکن تعمیر نو ، باز آبادکاری اور بحالی روز گار کا عمل ابھی بڑی حد تک باقی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ پہاڑی ریاست میں جون میں آئے بھیانگ سیلاب اور زمینی تودوں کے کھسکنے کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کئی ہفتوں تک ہزاروں لوگ پھنسے رہے جنھیں بڑی دشواری سے بچایا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت باز آبادکاری کے کام میں حکومت اتر کھنڈ کی ہرممکن مدد کی پابند ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتر کھنڈ میں تعمیر نو اور باز آبادکاری کی کوششوں میں مدد کے لیے ایک وسیع تر رہنما امدادی کابینی کمیٹیتشکیل دی گئی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دنیا بھر میں موسموں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے منموہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کی پائیدارترقی پر اسکے سنگین مضمرات مرتب ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے ملک میں بیداری شعور اور تباہیوں سے نمٹنے کی تیاریوں میں اضافہ کرنے کی اہم کوشش کررہا ہے اس کے باوجود ہندوستان کو تباہیوں کو برداشت کرنے کی طاقت رکھنے والا ملک بنانے بہت کیا جانا باقی ہے۔

uttarakhand destruction has exposed the weakness of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں