جگن کی آج سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

جگن کی آج سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

jagan mohan reddy
وائی ایس آرکانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے بتایا کہ وہ آندھراپردیش کی تقسیم پر مرکز کے فیصلے کے خلاف کل سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کریں گے۔ جگن نے یہاں صحافیوں کو بتایا وائی ایس آر کانگریس پارٹی(وائی ایس آرسی پی )کا ایک وفد صدر جمہوریہ ودیگر قائدین سے ملاقات کے لیے نئی دہلی جائے گا تاکہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما سے کی جانے والی نا انصافیوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی احتجاجی مظاہرے کررہی ہے جوریاست گیر سطح پر جاری رہیں گے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں بتایا کہ آندھراپردیش کی قانون ساز اسمبلی میں اہم مسئلہ پر تبادلہ خیال کے بغیر کس طرح سے ریاست کی تقسیم عمل میں آسکتی ہے جبکہ یہ ایک مقررہ طریقہ کار ہے۔کرناٹک اورٹاملناڈوجیسی ریاستوں کے درمیان تنا زعہ کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سوالیہ انداز میں بتایا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعدکس طرح سے آبی شراکت داری عمل میں آسکتی ہے ۔انہوں نے حیدآباد کے بغیر آندھراپردیش کے دیگر علاقوں کے لیے آمدنی کے مسئلہ کابھی تذکرہ کیا جبکہ یہاں سے آمدنی کا بڑا حصہ حاصل ہوتاہے ۔ٹی ڈی پی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سرکردہ اپوزیشن کو متحدہ آندھراپردیش کے حق میں اپنا موقف تبدیل کرناچاہئے۔

Jagan begins hunger strike against AP bifurcation decision

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں