مظفرنگر فسادات - قومی اقلیتی کمیشن نے مرکز کو رپورٹ پیش کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

مظفرنگر فسادات - قومی اقلیتی کمیشن نے مرکز کو رپورٹ پیش کی

قومی اقلیتی کمیشن نے مظفر نگر کے فرقہ وارانہ تشدد پر اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کردی ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کے صدر نشین وجاہت حبیب اللہ نے کل شام یہاں نامہ نگاروں کو بتا یا کہ کمیشن نے مظفر نگر فسادات پر اپنی رپورٹ اور سفارشات مرکزی حکومت کو پیش کردی ہیں جب کہ فسادات پر اپنی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔ حبیب اللہ نے کہا کہ کمیشن نے لانک، بہاؤڑی اور لسد مواضعات کا دورہ کیا ہے جو تشدد سے شدید متاثر ہوئے تھے اور جہاں بلو ائیوں نے مکانات جلا دیئے تھے اور جائیدادوں کو نقصان پہنچا یا تھا۔ فسادات کی وجہ سے صرف موضع لسد میں تقریبا 2200افراد بے گھر و بے سہار ا ہوگئے تھے۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق مظفر نگر کے حالیہ فسادات کی تحقیقات کے لیے حکومت اتر پردیش کی جانب سے تشکیل کی جانب سے دیئے گئے ایک رکنی ریٹائرڈ جسٹس وشنو سہائے پر مشتمل کمیشن 6اکتوبر کو یہاں پہنچے گا۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ کمیشن یہاں نوین منڈی گیسٹ ہاؤس میں کیمپ آفس سے کام کرے گا۔ کمیشن کی پہلی میٹنگ میں ابتدائی اقدامات اور کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن یہاں 6اکتوبر تک زبانی اور تحریری بیانات قبول کرے گا۔ 9ستمبر کو تشکیل دیا گیا کمیشن انتظامی امور میں کوتاہیوں کا جائزہ لے گا اور اندران 2ماہ حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔ جسٹس وشنو سہائے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرد جج ہیں۔ مظفر نگر اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں گذشتہ ماہ کی فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 62افراد ہلاک اور زائد از40ہزار بے گھر و بے سہارا ہوگئے تھے۔اسی دوران موصولہ ایک اور اطلاع کے مطابق ایک مقامی عدالت نے 2بی جیپی ارکان اسمبلی سنگیت سوم اور سریش رانا کے کیسس کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کے لیے ضلع حکام کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور ان دونوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلع حکام نے 2اکتوبر کو درخواست کی تھی کہ بی جے پی ارکان اسمبلی سنگیت سوم اور سریش رانا کے خلاف مظفر نگر فسادات کیس کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کی جائے کیوں کہ شہر میں نظم وضبط کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا۔

Muzaffarnagar riots: National Commission for Minorities submits report to Centre

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں