تلگو دیشم کی این۔ڈی۔اے سے قربت - نائیڈو مودی کے ہمراہ ایک اسٹیج پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

تلگو دیشم کی این۔ڈی۔اے سے قربت - نائیڈو مودی کے ہمراہ ایک اسٹیج پر

ان اطلاعات کے درمیان کہ ٹی ڈی پی ، این ڈی اے سے قربت اختیار کر رہی ہے پارٹی کے سر براہ این چندر ابابو نائیڈو آج یہاں ایک پروگرام میں بی جے پی کے وزرات اعظمی کے امیدوار نریندر مودی کے ہمراہ اسٹیج پر نمودار ہوئے اور انہوں نے سابق اٹل بہاری واجپائی حکومت کی بھر پور ستائش کی۔ کالج کے طلباء کیلئے یہاں منعقدہ پروگرام میں وہ مودی اور راجیہ سبھا کے رکن پار لیمنٹ رام جیٹھ ملانی کے ساتھ موجود تھے۔ حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے نائیڈو نے معشیت میں سست روی اور روپئے کی گرتی قدر کی ذمہ دارکانگریس کی زیر قیادت یو پی اے حکومت کو ٹہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ2014 کانگریس کو ہزیمت دینے کا مناسب وقت ہے۔ نائیڈو نے این ڈی اے حکومت نے ہائی ویز موبائل رابطہ اور ٹکنالوجی فروغ کے شعبہ میں ترقی حاصل کی تھی۔ اس بات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ نائیڈو 2014انتخابات سے قبل این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسئلہ تلنگانہ پر حال ہی میں بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اس کے دوران اتحاد میں شامل ہونے کے مسئلہ پر بھی مبینہ تبادلہ خیال ہوا۔ تاہم بی جے پی نے بتا یا کہ اس وقت تک اس مسئلہ پر کوئی ٹھوس اقدام نہیں ہوا ہے۔ نائیڈو نے جن کی آندھر ا پردیش میں سیاسی حریف کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس ہے بتا یا کہ یوپی اے حکومت میں ملک بحران سے گز ر رہا ہے۔ اگر چہ مودی شیہ نشین پر نائیڈو کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے نائیڈو کے ساتھ مزاحیہ جملوں کا بھی تبادلہ کیا تاہم انہوں نے اپنی مختصر ابتدائی تقریر میں ٹی ڈی پی کے سر براہ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں