حیدرآباد میٹرو ریل کے اولین مرحلہ کی مارچ 2015 تک تکمیل متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

حیدرآباد میٹرو ریل کے اولین مرحلہ کی مارچ 2015 تک تکمیل متوقع

ریاستی چییف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج بتایا کہ ریاستی دارالحکومت میں تقریبا 14ہزار کڑور روپیئے کی لاگت سے پی پی پی طریقہ کار کے تحت عظیم ترین میٹروریل پراجکٹ کا آغاز کیا گیا ہے کوریا کے ہنڈائی رو ٹم کی جا نب سے سربراہ کردہ ماڈل ایرکنڈیشن کوچ پبلک ڈسپلے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میٹروریل سے شہرکی قدر میں اضافہ ہوگا ۔8کیلو میٹرپر محیط 14 ہزار132کروڑ روپئے لاگت کاحیدر آباد مٹرو ریل لمیٹڈ کا پہلا مرحلہ امکان ہے کہ اگادی کو عوام کیلئے کشادہ کر دیا جائے گا ۔یہ کاروائی تلگو نئے سالکیموقع پر2015میں عمل میںآئے گی ۔ایچ ا یم آر کے مینجنگ دائر کڑاین وی ایس ریڈی نے اس موقعپر یہ بات بتائی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ پرا جکٹ کو سی بی سی ٹی مواصلاتی اساسی ٹرین کنٹرول ٹکنالوجی کو استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں ایک ہزار افراد کی گنجا ئش کے ساتھ 3کوچس چلائی جائیں گی اور اگر ٹریفک میں اضافہ ہو تو 6کوچس چلائی جائیں گی۔ انہوں نے بتا یا دونوں سمتوں میں فی گھنٹہ تقریبا 60ہزار افراد سفر کرسکیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ اعداد وشمار میں 1لاکھ 20ہزار افراد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتا یا کہ ہم نے ایم بی ڈی کے تیار کردہ 171کوچس کا آر ڈر دیا ہے۔ ایم بی ڈی بین الاقوامی ڈیزائنر کمپنی ہے۔ ریڈی نے بتا یا کہ کوچ میں درجہ جاتی طریقہ کار موجود نہیں ہوگا جبکہ میٹرو ٹرینوں میں پہلی مرتبہ ایل ای ڈی روشنی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ 72کلو میٹر طویل پراجکٹ کی تعمیر میں 3ٹرافک رہاداریاں بشمول میاں پور۔ ایل بی نگر (29کلو میٹر) ، جوبلی ہلز اسٹیشن ۔ فلک نماء (25کلو میٹر) اور ناگول۔ شلپا رامم (28کلو میٹر ) پہلے مرحلے میں شامل رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں منیجنگ ڈائرکٹر نے بتا یا کہ پراجکٹ کی توسیعی کی ابتدائی منظوری مرکز نے فراہم کردی ہے جبکہ جامع رپورٹ ہنوز تیار نہیں ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اس کے لئے سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آئی اے این ایس کے بمو جب اگر چیکہ حیدر آباد میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کے مارچ 2015میں کار کرد ہوجانے کی توقع ہے جبکہ عوام کو اپنے کوچ میں سفر کے احساس اور تجربہ کا موقع ملے گا حقیقی کوچ کے نصف سائز کے برابر ماڈل کوچ کو حیدر آباد کے قلب میں حسین ساگر کے کنارے نیکلس روڈ پر ایک ماہ کیلئے عوامی نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے 72کیلو میٹر طویل عصری ریل پراجکٹ کیلئے جنوبی کوریا کے اینڈروم میکا لسٹر کی تیار کردہ کوچ کا چہار شنبہ کو افتتاح کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ سرکاری و خانگی شراکت داری ماڈل میں دنیا کا ایک عظیم ترین پر اجکٹ ہوگا جس پر 14ہزار کی لاگت آئے گی ۔ ایل اینڈ ٹی حیدر آباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکیٹیو اور منیجنگ ڈائرکٹر نے صحافیوں کو بتا یا کہ عصری ، محفوظ اور قابل اعتما د ٹکنالوجی سے ٹرین اپنے محل و قوع کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں گے۔

Phase 1 by March 2015 - Hyderabad Metro model coach unveiled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں