پاکستانی طالبان سے بات چیت کرنے عمران خان کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

پاکستانی طالبان سے بات چیت کرنے عمران خان کا مطالبہ

تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان کہا کہ حالیہ دہشت گردی حملوں کے باوجود طالبان سے مذاکرات ہی صحیح طریقہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی تائید کی۔ عمران خان نے کہا کہ فوجی کارروائیاں کوئی صحیح طریقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے سابق مشرقی پاکستان میں کی گئی فوجی کاروائی کے بعد پاکستان ( موجود بنگلہ دیش) میں کی گئی کاروائی کے بعد پاکستان دو حصوں میں بٹ گیا اور مشرقی پاکستان علحدہ ہوکر بنگلہ دیش بن گیا۔عمران خان نے کہا کہ کئی ممالک نے خود اپنے عوام سے بات چیت کی جنہوں نے حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ ان کے ساتھ برطانیہ کی حکومت نے بات چیت کی۔ سری لنکا کی حکومت نے ٹامل باغیوں سے بات چیت کی۔ فلپائن کی حکومت مورو اسلامک فرنٹ کے باغیوں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ریاست آندھر پردیش میں نکسلائٹس باغیوں سے حکومت نے بات چیت کی ۔ امریکہ نے بھی ویسٹ کانگ باغیوں سے بات چیت کی اور اب وہ طالبان سے مذاکرات کی پالیسی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمراں پرویز مشرف نے پاکستان کی طرف سے امریکہ کو فریب دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی زیر قیادت دہشت گردی جنگ کے تعلق سے مشرف نے گمراہ کیا۔ مشرف نے یہ جھوٹ کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف امریکہ کو سازو سامان سے مدد کررہا ہے۔ مشرف نے سلسلہ وار جھوٹ بولتے ہوئے امریکیوں کو پاکستان کے اندر آزادی سے گھوم کر پھر من مانی کرنے کی اجازت دیدی۔ پاکستان کے اندر امریکی ذمہ داری اور جوابدہی کے بغیر من مانی کرتے ہوئے امریکیوں نے پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کو قیدی بنا یا، چند کو گوانتا مو بے جیل منتقل کیا اور چند کو غائب کردیا۔ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف پارٹی خیبر پختون خوا صوبے میں بر سر اقتدار ہے۔ گذشتہ ماہ اس صوبے میں تین حملوں میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی امریکی پالیسی کے تحت پاکستان میں ڈرون حملے جاری ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں