بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم گرفتار

بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے بھائی ساگر سوم کو امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے اور موضع کھیلا میں مہا پنچایت کا انعقاد عمل میں لانے کے الزام میں دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 20افراد زخمی ہوگئے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی اہلیہ پریتی سوم کے خلاف بھی جھڑپ کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا گیا جب کہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ چندر شیکھر جھڑپوں کے سلسلہ میں گرفتار کیے گئے 27افراد میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی دیپک کمار نے یہ بات بتائی۔ کل منعقدہ مہا پنچایت کے دوران جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ یہ مہا پنچایت مظفر نگر فسادات کے سلسلہ میں سنگیت سوم کے خلاف قومی سلامتی قانوں استعمال کرنے پربطور احتجاج منعقد کی گئی تھی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی اہلیہ پریتی سوم ، بھائی ساگر اور پرسنل اسسٹنٹ ان 3605افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف موضع کھیرا میں جھڑپوں کے سلسلہ میں کیس درج کی گئی ہیں۔ یہ جھڑپیں بھی تقریبا ویسی ہی تھیں جن کی وجہ سے مظفر نگر میں فساد بھڑک اٹھا تھا۔ سماج وادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہے اور جو کوئی بھی اس کے پس پردہ ہے اس سزا دی جائے گی ۔

sangeet som BJP MLA arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں