رانی گنج میونسپلٹی آسنسول کی عمارت پر اردو زبان کی تختی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

رانی گنج میونسپلٹی آسنسول کی عمارت پر اردو زبان کی تختی

انتخا بات کا موسم آرہاہے اور سیاسی جماعتوں کے لئے اردو زبان کی عید کی شیروانی کی طرح آتی ہے۔ شاید اسی مناسبت سے سی پی ایم کے اقتدار والے رانی گنج میونسپلٹی کے ارباب حل و عقد کی اردو نوازی بھی منظر عام پر آنے لگی ہے۔ ریاستی حکومت نے تو کئی ماہ قبل اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کا بل پاس کیا ہے لیکن اب بایاں محاذ کے زیر انتظام اس بلدیاتی ادارہ کے ذمہ داروں کو اردو کی یاد آئی ہے اور آج بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر رانی میونسپلٹی کی عمارت پر اردو زبان میں بھی نام کی تختی لگائی گئی۔ رانی گنج کی بڑی اردو آبادی نے بھی بایاں محاذ سے اپنی بر گشتگی کا اظہار حالیہ اسمبلی انتخابات میں کیا تھا اور اسی محاذ ی قلعہ کو مسمار کردیا تھا اور سی پی ایم کے امیدوار سابق چئیر مین رانی گنج میونسپلٹی رونق دتہ کے مقابلہ ترنمول کانگریس کے امید وار سہرات علی کو منتخب کیا۔ شاید اسی وجہ آئندہ پا رلیمانی انتخاب سے قبل اردو نوازی کا کھلا ثبوت دینے کی کوشش میں رانی گنج بلدیاتی ادارہ پیش پیش ہے۔ رانی گنج میونسپلٹی میں چیئرمین ان کونسل کے رکن عارض جیلس کی موجودگی میں رانی گنج میونسپلٹی کی عمارت پر اردو زبان میں بھی نام کی تختی آویزان کی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں