Maharashtra to launch food security scheme in November
مہار اشٹرا کے وزیر سیول سپلائز انیل دیشمکھ نے آج بتا یا کہ تحفظ غذا قانون کے تحت اناج کی تقسیم اس دسمبر سے شروع ہوجائے گی۔ انھوں نے بتا یا کہ ہم یکم دسمبر سے تقسیم اناج کے لیے پر امید ہیں لیکن تاریخ میں تبدیلی آسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9دسمبر کو پارٹی صدر کی سالگرہ کے موقع سے ریاستی حکمران جماعت اسی تاریخ سے اناج کی تقسیم کی شروعات پر مصر ہے تاہم اس وزرات کو ہینڈل کرنے والی این سی پی کا کہنا ہے کہ اس تقسیم کی شروعات پر پارٹی سپریمو شرد پوار کی سالگرہ کے دن یعنی 12دسمبر سے کی جائے ۔دیشمکھ نے اناج کے حمل ونقل اور تقسیم واس کے ڈاٹا کو محفوظ رکھنے پر آنے والے خرچ کو مرکزی حکومت سے برداشت کرنے کی درخواست کی۔ انھوں نے بتا یا کہ ہم نے ایک سال قبل ہی ڈاٹا کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہم ریاست میں 611گودام بھی بنار ہے ہیں جن میں سے 584ریاستی حکومت کے اور ما باقی فوڈ کار پوریشن آف انڈیا کے ہیں۔ اس سے مزید 13.5لاکھ میٹرک ٹن اناج کے ذخیرہ کی گنجائش بڑھے گی۔ فی الحال ریاست کے 1024گودام ہیں جن میں 5.62لاکھ میٹرک ٹن اناج محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے مہار اشٹرا کے سات کروڑ لوگ اس قانون سے مستفید ہوں گے۔ جن میں سے دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے 4.5لاکھ میٹرک ٹن اناج کی بھی ضرورت ہوگی۔ اس قانون کے تحت ریاست کو خاندان کی خاتون کو گھر کا سر براہ مانا جائے گا۔ تاہم دیشمکھ نے کہا کہ چند ریاستیں اس پر تشویش جتائی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں