2/اکتوبر رانچی پی۔ٹی۔آئی
راشٹریہ جنتا دل کے سر براہ لالو پرساد یادو کی سزا کا کل فیصلہ ہوگا۔ سی بی سی آئی کے خصوصی عدالت میں مباحچ کے بعد لالو پرساد یادو کی سزا کا تعین کیا جائے گا۔ بہار کے سابق چیف منسٹر کے ایک وکیل نے بتا یا کہ لالو پرساد کو کم سزا دینے پر بحث کے لئے عدالت نے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ پرواز کمار سنگھ کی عدالت نے کل سزا سنانے سے قبل بحث ہوگی جنہوں نے چارہ اسکام میں لالو پرساد یادو سمیت 45افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 8افراد کو ضمانت بھی منظور کردی ہے، جن کو 3سال کی سزا ہے۔ لالو پرساد یادو کے علاوہ سی بی آئی کی عدالت نے بہار کے ایک اور سابق چیف منسٹر جگناتھ مشرا اور جنتا دل ( یو ) کے رکن پارلیمنٹ جگدیش شرما کو بھی اس کیس میں قصور وار ٹھہرایا ہے جو اس وقت دیگر مجرمین کے ساتھ برسہ منڈا سنٹرل جیل میں ہیں۔ اسی دوران آر جے ڈی کے ذرائع نے بتا یا کہ سابق مرکزی وزیر اور آر جے ڈی قائد پریم چند گپتا کے علاوہ کئی سینئر قائدین نے جیل میں آج لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔ آئی اے این ایس کی اطلاع کے بمو جب سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی ، امکان ہے کہ بہت جلد رانچی جیل پہنچ کر اپنے شوہر لالو پرساد یادو سے ملاقات کریں گی۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں