خطہ تلنگانہ کے اہم دستاویزات کا تحفظ ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-29

خطہ تلنگانہ کے اہم دستاویزات کا تحفظ ضروری

تلنگانہ ریسورس سنٹر کا 93واں مذاکرہ آثار قدیمہ حیدر آباد اور ریاستی آر کا ئیوز کے مختلف پہلو کے زیر عنوان حمایت نگر میں منعقد ہوا جس میں ڈائر کٹر اے پی آرکائیوزمحترمہ زرینہ پروین ،مسٹر ایچ راجندر پرساد ،مسٹر ایم ویدا کمار چیرمن تلنگانہ ریسورس سنٹر ،مسٹر ستیش گو یند شاہ ،جناب خالد رسول خان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔محترمہ زرینہ پروین نے اس مذاکرے سے خصوصی خطاب کے دوران کہا کہ خطہ تلگانہ کے متعلق محکمہ آرکا ئیوز میں موجود دستاویزات سے متحدہ ریاستآندھرا پردیش کے قیام سے چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد منفرد تعمیرات کے ذریعہ سارے دنیا میں اپنی منفرد پہچان کا حامل شہر ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا بڑا شراکت دار شہر حیدر آباد کی آثار قدیمہ کے ساتھ مسلسل استحصال کیا جاتارہاہے انہوں نے کہا کہ شہر حیدر آباد کی قدیم عمارتوں کی مخدوشی کے ذمہ دار سیما آندھرا ملازمین نے تلنگانہ کے اہم دستاویزات کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے خطہ تلنگانہ کے تاریخ کو مسخ کرنے کا کام کیا ہے ۔جناب خالد رسول خان نے مذ اکرے سے خطاب کرتے ہوئے سیما آندھرا قائدین کو شہر حیدر آباد کی تہذیب کی تباہی کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا کہ شہر حیدر آباد میں جہاں دو ہزار سے زائد تالاب اور جھیل موجود تھے اور تعمیری سر گرمیوں میں بالخصوس دنیا بھر کے ماہرین تعمیرات کی خدمات سے استعفادہ اٹھاکر تعمیر کی گئی عمارتوں کا استحصال کیا گیا انہوں نے کہا کہ قطب شاہی اور آصف جاہی دور کے فن تعمیرات اور متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام سے قبل تیار کردہ دستاویزات بالخصوص زمینوں کے دستاویزات میں زبردست دھاندلیاں کی گئی اور اہم ریکارڈ زکو حذف کرنے کا کام کیا گیا ۔چیر من تلنگانہ ریسورس سنٹر ایم ویداکمار نے قطب شاہی اور سنہری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش کا قیام خطہ تلنگانہ کے محکمہ آثار قدیمہ کے لئے سب سے زیادہ نقصاندہ ثابت ہوا

Necessary to protect important documents of Telangana region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں