بارش سے کولکاتا میں معمولات زندگی مفلوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-27

بارش سے کولکاتا میں معمولات زندگی مفلوج

کولکاتا
(ایس این بی)
پچھلے24گھنٹے سے زیادہ قفے سے کبھی رک رک کرتوکبھی زوردار طریقے سے ہونے والی بارش نے شہرکولکاتااور اطراف کابراحال کردیا۔بیشترعلاقوں کے پانی میں ڈوپ جانے کے سبب معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آ ٹھ بجے تک پچھلے24گھنٹے سے109ملی لیٹر بارش ہوئی۔بتایاجاتاہے کہ خلیج بنگال میں آندھرا کے ساحل پر ہواکے کم دباؤکے سبب یہ بارش ہورہی ہے جس کا سلسلہ اگلے24گھنٹوں تک جاری رہنے کاامکان ہے۔آندھرا میں زبردست بارش سے کم ازکم29افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بہالا،بالی گنج اورعلی پورکے علاوہ شمالی کولکاتاکے امہرسٹ اسٹریٹ،باگماری،بدھان سرانی،ایم جی روڈاورسنٹرل ایونیوجیسے علاقے زیرآب آگئے جبکہ مرکزی کولکاتا کے دھرم تلہ کے علاوہ تھیٹرروڈجیسے پوش علاقے بھی پانی میں ڈوبنے سے محفوظ نہیں رہ سکے۔شہر کے علاوہ اطراف وجوانب کے علاقوں کا بھی یکساں حال ہے اورمعمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔کولکاتا میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔جنوبی بنگال کے اضلاع میں بھی مسلسل بارش ہورہی ہے جہاں مزید تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دونوں(شمالی اور جنوبی)24پرگنہ اور دونوں(مشرقی اور مغربی)مدناپور میں درمیانہ درجے سے لے کرانتہائی زورداربارش ہوسکتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کولکاتا کے سوسے زاید مقامات پر روڈراستے ٹخنے سے لے کر گھٹنے اور کمر بھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔مسلسل بارش کی وجہ سے ٹرین سروس بھی متاثرہوئی ہے۔سیالدہ ڈویزن میں سبھی سیکشنوں کی ٹرین سروس مفلوج ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یومیہ مسافروں کوسخت دشواریاں پیش آئیں جبکہ ہوڑہ ڈویزن کا قدرے حال ٹھیک رہا۔کولکاتا اسٹیشن سے ٹرینوں کی آمدرفت بندہے کیونکہ دم دم تک ریل کی پٹریاں پانی میں ڈوپ گئی ہیں۔مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے کی طویل مسافتی ٹرینیں بھی بارش کی وجہ سے لیٹ سے چل رہی ہیں لیکن دمدم ہوائی اڈے سے طیاروں کی پروزایں حسب معمول رہیں۔ریاست میں درگاپوجااور عیدالاضحی سے پہلے ہورہی بارش کا سلسلہ اگرچہ کم ہوگیا تھا،لیکن ان تیوہاروں کے بعد بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔گزشتہ رات سے ہورہی بارش سے جہاں ریاست کے بڑے علاقوں کے لوگ پریشان ہوئے۔مضافات میں بھی یکساں حال دیکھا گیا،خصوصا بارکپورڈویژن کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی دیررات سے مسلسل بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔اس سے دفتروں اور دیگرجگہوں پر کام کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔یہی حال صبح اسکول جانے والے طلباوطالبات کو ہوا،بیشتراسکولی بچے لگاتارتیز بارش کی وجہ سے اسکول نہیں جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں