پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی - ریاست کی تقسیم کے لیے وزارتی گروپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی - ریاست کی تقسیم کے لیے وزارتی گروپ

10-member GoM on Telangana
حکومت نے آندھراپردیش کی تقسیم سے پیدا ہونے والے مسائل کی یکسوئی کے لئے 10وزراپرمشمتل ایک وزارتی گروپ تشکیل دے دیاہے۔وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے ،وزیرفینانس پی جدمبرم،وزیرقانون کپل سبل کے علاوہ آبی وسائل کے وزیرکو اس میں شامل کیاگیاہے۔یہ گروپ سرحدوں کی نشاندی اثاثہ جات اور دریاؤں کے پانی کی تقسیم جیسے معاملات کی یکسوئی کرے گا ۔وزیر داخلہ نے بتایاکہ وزارئی گروپ 6ہفتوں کے اندر اپنے سفارشات پیش کرے گاجس کے بعد سرمائی اجلاس میں تلنگانہ بل پیش کیاجائے گا۔وزارتی گروپ کے لئے طے کی گئی شرائط وضوابط کے مطابق فروغ انسانی وسائل شہری ترقیاتی،حمل ونقل وشاہرا ہیں ،توانائی اور شخصی امور کے وزراکے علاوہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر نشین کو اس کا رکن بنایا گیاہے۔وزارتی گروپ تلنگانہ کی سرحدیں طے کرنے کے علاوہ انتخابی حلقوں کی حدبندی ،عدالتی وقانونی اداروں اور دیگر انتظامی یونٹس کو طے کرے گا۔یہ گروپ قانونی اور انتظامی امورکاجائزہ لے کاجو حیدرآباد سے دونوں ریاستوں کی حکومتوں کو چلانے کے لئے موثر ثابت ہوں گے جو کہ آئندہ 10برسوں کے لئے دونوں ریاستوں کا دارلحکومت رہے گا وزارتی گروپ ان قانونی ،مالیاتی اور انتظامی اقدامات کوطے کرے گا جونٹے دارالحکومت کے لئے ضروری ہوں گے۔یہ دارالحکومت آندھراپردیش کے اس علاقہ کے لئے بنایاجائے گا جوتلنگانہ کی تشکیل کے بعد وجودمیں آیاہے ۔یہ گروپ دونوں ریاستوں کی خصوصی ضرورت کاجائزہ لے کر اقدامات کی سفارش کرے گا۔وزارتی گروپ امن وضبط سلامتی اور تحفظ سے متعلق مسائل کا بھی جائزہ لے گا اورتقسیم کے بعد علاقہ میں امن وہم آہنگی کو برقراررکھنے کے لئے اقدامات کی سفارش کرے گا۔علاوہ ازیں ریاست کی تقسیم سے پیداہونے والی داخلی سلامتی کی طویل مدتی پیچدگیوں کا جائزہ لے کر اقدامات کی سفارش کرے گا۔وزارتی گروپ دریاؤں کے پانی کی تقسیم ،آبی وسائل اور دیگر قدرتی وسائل جیسے کوئلہ،تیل وگیس وغیرہ کی مناسب ومنصفانہ تقسیم کابھی جائزہ لے گا۔پولاورم پراجکٹ کو قومی پراجکٹ قرار دینے کی تجویز بھی وزارتی گروپ سے رجوع کی گئی ہے ۔دونوں ریاستوں میں برقی کی پیدا وار اس کی تقسیم اور منتقلی کا بھی یہ گروپ جائزہ لے گا۔یہ گروپ ملازمین کی تقسیم آئی اے ایس آفیسرس کی خدمات کابھی جائزہ لے گا۔

Telangana GoM to have 10 members; bill likely in winter session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں