ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ماہ نومبر اور دسمبر میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ماہ نومبر اور دسمبر میں

Assembly-elections-announced-in-5-states
ملک کی پانچ ریا ستوں دہلی،راجستھان،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات آئندہ نومبر-دسمبرمیں منعقدہوں گے۔نتائج8دسمبرکومعلوم ہوں گے۔آج یہاںیہ اعلان کیاگیا۔چیف الیکشن کمشنروی ایس سمپت نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھتیس گڑھ میں رائے دہی11اور19نومبرکو ہوگی۔مدھیہ پردیش میں ایک روزہ پولنگ آئندہ25نومبرکوہوگئی جبکہ راجستھان میںیکم دسمبراور دہلی ونیزمیزورم میں4دسمبر کوپولنگ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جملہ11کروڑرائے دہندے،انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگاکہ لوگ سبھا انتخابات2014میں منعقدہونے والے ہیں اور اسمبلی انتخابات ،عام انتخابات سے چندماہ قبل منعقد ہورہے ہیں۔گجرات کے اسمبلی حلقہ سورت ویست اور ٹاملناڈوکے اسمبلی حلقہ یر کوڈمیں زیلی انتخابات بھی ،ساتھ ہی منعقدہوں گے۔سمپت نے بتایاکہ ''آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔تمام پانچ ریاستوں میں پولنگ اسٹیشنوں(بوتھس)کی تعداد130,000ہے۔یہاںیہ تذکرہ بیجانہ ہوگاکہ دہلی،راجستھان،چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش میں اصل مقابلہ کانگریس اوربی جے پی کے درمیان ہوگا ۔اگرچیکہ قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی(اے اے پی)،ایک تیسری قوت کی حیثیت سے ابھری ہے۔دہلی،راجستھان اورمیزورم میں کانگریس کی حکومت ہے جبکہ مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

Five states to go to polls from 11 Nov to 4 Dec, verdict on 8-Dec.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں