سونیا گاندھی دنیا کی تیسری طاقتور خاتون - فوربس
صدر کانگریس سونیا گاندھی کو آج فوربس میگزین نے دنیا کے طاقتور افراد کی فہرست میں 21 ویں مقام پر رکھا ہے اور انہیں تیسری سب سے بااثر خاتون قائد قرار دیا ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل [Angela Merkel] اور برازیل کی صدر ڈیلما روزیف [Dilma Rousseff] ایسی دو خواتین ہیں جو 72 سیاست دانوں کی اس فہرست میں 66 سالہ سونیا گاندھی سے آگے ہیں۔
سونیا گاندھی ، وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بھی آگے ہیں جو ان سے 7 مقام دور ہیں۔ دنیا کی 162 خواتین کی ایک علیحدہ فہرست میں فوربس میگزین نے سونیا گاندھی کو 9 ویں مقام پر رکھا ہے۔
فوربس میگزین کے طےکردہ دنیا کے طاقتور افراد کی اس فہرست میں روس کے ولادمیر پوٹین [Vladimir Putin ] سب سے آگے ہیں جن کے پیچھے امریکہ کے صدر باراک اوباما [Barack Obama] ہیں۔

Sonia Gandhi third most powerful woman in Forbes list

گفتگو میں شامل ہوں