دنیا کے بہترین استاد ایوارڈ کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

دنیا کے بہترین استاد ایوارڈ کا قیام

varkey gems foundation
عرب امارات میں موجود انڈین ایجوکیشن فاؤنڈیشن [VGF] نے دنیا کے سب سے بہترین ٹیچر کے لیے ایک ملین ڈالر کے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
وارکی جی ای ایم ایس فاؤنڈیشن [Varkey GEMS Foundation] جو جی ای ایم ایس کی ایک شاخ ہے ، دنیا کے ممالک کی جانب سے نامزد کردہ افراد میں سے بہترین ٹیچر کا انتخاب کرے گی۔ اس کے لیے نامزدگی کی وصولی مارچ 2014 سے شروع ہوگی۔ اس ایوارڈ کا مقصد نوبل انعام کی طرح بہترین ٹیچر کے لیے اعزاز عطا کرنا ہے۔ تمام ممالک سے نامزدگیاں داخل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

UAE Education Foundation Announces World's Best Teacher $1 million Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں