مریخ پر ماحول کی تحقیق - ہند امریکہ سٹیلائٹس تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

مریخ پر ماحول کی تحقیق - ہند امریکہ سٹیلائٹس تیار

مریخ پر ماحول کی تحقیق کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی جانب سے 2 سٹیلائٹس تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے 5/نومبر کو ستیش دھون خلائی مرکز [Satish Dhawan Space Centre - Sriharikota] سے مریخ پر سٹیلائٹ روانہ کیا جائے گا جو مریخ کے مدار میں رہ کر سیارہ کے ماحول کا جائزہ لے گا اور اس بات کا احاطہ کرے گا کہ دنیا سے اتنی مطابقت رکھنے والا سیارہ بالآخر اتنا مختلف کیوں ہے؟
دوسری جانب امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی جانب سے بھی نومبر میں مریخ کی سطح کا جائزہ لینے کے لیے ماون [MAVEN] نامی ایک سٹیلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔

India, U.S. preparing satellites to probe Martian atmosphere

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں