اوڈیشہ میں سیلاب کی صورتحال سنگین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-16

اوڈیشہ میں سیلاب کی صورتحال سنگین

سائیکلون فائیلین کے نتیجہ میں ہونے والی بارش کے بعد اڑیسہ میں سیلا ب کی صورتحال آج بھی سنگین بنی رہی اور اہم ندیاں بھر پور بہہ رہی ہیں جس سے تقریبا ایک لاکھ افراد پانی میں محصور ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28ہوگئی ہے۔اس دوران بہار میں طوفان فائیلین کے اثر سے ہونے والی بارش کے واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ یہ طوفان اب پڑوسی ملک نیپال کی طرف چلا گیا ہے۔ آفات سماوی کے پرنسپل سکریٹری ریاض جی بتا یا کہ گندگ اور کوسی ندیوں کے قریب علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت نے تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ شدید بارش اور تیزہواؤں کی وجہ سے ان علاقوں میں لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ پرنسپل سکریٹری نے بتا یا کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کا بھی اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔ اسی دوران طوفان سے متاثرہ ریاست اڑیسہ میں بچاؤ اورراحت کام تیز کردئیے گئے ہیں۔ اڑیسہ میں اس طوفان کی وجہ سے 16ہزار دیہاتوں کے 1.2کروڑ عوام جہاں متاثر ہوئے وہیں 26افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم سیلا ب میں مرنے والوں کی تعداد 5ہے۔ چیف منسٹر نوین پٹنا یک نے سیلاب سے متاثرہ ولاس پور، جاج پور، بھدرک اور میور بھنج اضلاع کا ہیلی کا پٹر سے معائنہ کیا۔ پٹن یک نے ریاست میں سیلاب اور آفت سماوی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کل اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5اضلاع میں سمندری طوفان کی وجہ سے آئے اچانک سیلاب کی صورتحال کو انتہائی سنگین بتا تے ہوئے وزیر مال ایس این پاترو نے بتا یا کہ 75ہزار افراد سیلاب نے نہ صرف ہزاروں دیہاتوں بلکہ 43شہروں کو بھی متاثرہ کیا ہے۔ 6لاکھ ایکر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 3لاکھ سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ۔انہوں نے بتا یا کہ طوفان کے پیش نظر 9.9لاکھ افراد کا تخلیہ کرکے انہیں محفوظ مقامات پر عارضی کیمپوں میں رکھا گیا تھا۔گو پال پور میں کل رات زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔طوفان سے جہا ں 9لا کھ افراد کا تخلیہ کیا گیا وہیں سیلاب کی وجہ سے مزید دیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچا یا گیا ہے۔ دریائے بد بھلنگ میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے لیکن وسترا ، بھوگرانی ، جالیشور، بلائی پال علاقہ میں دریائے سبرنا ریکھا ہنوز خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ کل سیلاب کے پانی میں گھر نے والوں کی تعداد 2لاکھ تھی تاہم پانی کم ہونے کے بعد صرف 75ہزار افراد کے پانی میں گھرے ہونے کی اطلاع ہے۔ کئی علاقوں میں پانی بھرجانے کی وجہ سے دیہاتوں تک عہدیداروں کی رسائی مشکل ہے، برقی سر براہی میں بھی جزوی بہتری لائی گئی ہے۔ بالاسور میور بنج ، جاج پور اور کیو نجھار میں بچاؤ اور راحت کام تیز کردیئے گئے ہیں۔

Odisha flood situation grim, toll rises to 28

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں