قومی قائدین کی جانب سے عید کے پیغامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-16

قومی قائدین کی جانب سے عید کے پیغامات

eid wishes from national leaders
صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکرجی نے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام شہریوں کو اور خصوصاً مسلمان بھائی بہنوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایثار و قربانی اور خدمت کا جذبہ عیدالاضحیٰ کے تہوار کی اصل روح ہے۔ یہ وہ موقع ہے جو ہمیں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے ایثار اور قربانی اور خطاؤں کو درگزر کرنے کی راہ پر چلنے اور انہیں اپنانے کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کو منائے جانے والے تہوار سے ہمیں ترغیب حاصل کرنی چاہیے اور عالمی بھائی چارے کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔ اس موقع پر انسانوں کے مابین اتحاد نیز فرقہ وارانہ یکجہتی اور امن کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔ آئیے ہم یہ تہوار ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب میں مل جل کر منائیں۔

نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے عیدالاضحیٰ کے مقدس تہوار پر عوام کو دئے گئے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ تہوار ایثار و قربانی اور اخوت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے امن ، ہم آہنگی اور خیر سگالی کے پیغام کو پھیلا کر اس پرمسرت موقع کو منانے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے عوام کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی قربانی کے جذبے کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار انسانیت میں اپنے یقین کے اعادے ، محروم اور ضرورت مندوں کے تئیں اپنے ہمدردی کے جذبے کو مستحکم کرنے کا موقع ہے۔ خدا کرے کہ یہ تہوار سب کے لیے امن اور ہم آہنگی لائے اور خوشحالی پیدا کرے۔

eid wishes from national leaders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں