تاریخی علاقہ نظام الدین کے تحفظ کی سرگرمیوں کی ستائش - حمزہ یوسف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-14

تاریخی علاقہ نظام الدین کے تحفظ کی سرگرمیوں کی ستائش - حمزہ یوسف

قومی دارالحکومت کے تاریخی علاقہ نظام الدین میں حفاظتی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈکے وزیر خارجہ حمزہ یوسف نے بتایاکہ ہمارے عوامی طبقات میں استحکام پیدا کرنے کے لئے تاریخی عمارتوں کا تحفظ اور شہری تجدیدناگزیرہے۔یوسف نے آج یہاں نظام الدین اربن رینیول مساعی کاجائرہ لیاجو مغل شہنشاہ ہمایوں کے 16صدی میں تعمیر کردہ مقبرہ کی تزئین نوکاپراجکٹ ہے۔یہ مقبرہ،یوینسکوکے عالمی تاریخی ورثہ کا مقام ہے۔آغاخان ہسٹارک سیٹزپروگرام کے حصہ کے طورپر اس پراجکٹ کے ذریعہ تاریخی یادگاروں اور سندرنرسری ونظام الدین بستی کے شہری موضع کے قریب میں واقع کھلے مقامات کو بحال کیاجائے گا۔حمزہ یوسف نے بتایا کہ یہ دورہ،اسکاٹ لینڈ کے لئے ہمارے اپنے عمارتی تحفظ سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا ایک زبردست موقع ہے جس میں جہاں کہیں ممکن ہو،مقامی اشیاکی منتقلی اور وایتی عمارتی ہنرمیں اپر نٹسس کی تربیت کے لئے ہمارا پابند عہدہوتاہے تاکہ ہم اپنے بیش بہارتاریخی ماحول کا تحفظ کرسکیں۔وزیر نے بتایاکہ ان کی حکومت ،اسکاٹ لینڈ کے ٹاؤن پلانر پیٹرک گیڈیس کے اس تاثر سے متفق ہے کہ ہمارے عوامی طبقات میں استحکام پیداکرنے کے لئے شہری تجدید ناگزیرہے ۔یہ پراجکٹ ،گیڈیس کی سوچ کا نتیجہ ہے۔اپنے دورہ کے موقع پر یوسف کو بتایا گیا کہ کس طرح گیڈیس کو اس وقت کے مدراس کے گورنر نے ہندوستانی شہروں میں شہری منصوبہ بندی مسائل پر حکومت کو مشورہ دینے کے لئے مدعو کیا تھا ۔نظام الدین شہری تجدید کاری مساعی کی قیادت کرنے والے آج بھی ان کے (گلیڈیس کے)نظریات پر عمل پیرا ہیں ۔یوسف نے بتایا کہ نظام الدین کے شہری موضع میں بہترین حفا ظتی سر گر میوں سے براہ راست واقفیت حاصل کرنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔

Nizamuddin area historic preservation activities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں