بابائے قوم کا یوم پیدائش - ممتاز مورخ رام چندر گوہا کی کتاب کی رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

بابائے قوم کا یوم پیدائش - ممتاز مورخ رام چندر گوہا کی کتاب کی رسم اجرا

ہند و پاک کے قیام سے تقریبا 50 سال قبل کیا مہاتما گاندھی اور محمد علی جناح نے جنوبی آفریقہ میں قانونی شراکت داری کی تھی، ممتاز مورخ و ادیب رام چندر گوہا کے مطابق یہ ممکن ہوسکتا تھا۔ رام چندر گوہا نے دستیاب ادبی مواد اور قدیم ریکارڈس کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احمد آباد کے سابرمتی آشرم میں ایک لاگ بک میں مہاتما گاندھی کو 1895-97کے دوران بھیجے گئے خطوط کا ریکارڈ موجود ہے۔اس لاگ بک میں ایک شخص ایم اے جناح کے دو خطوط ہیں جن پر 21جنوری اور 23مارچ 1897کی تاریخ درج ہے۔ ممتاز مورخ نے کل شام یہاں مہاتما گاندھی کی 2جلدوں پر مشتمل سوانح حیات کی پہلی جلد کی رسم اجراء انجام دی۔ پنگوئین انڈیا نے یہ کتاب شائع کی ہے۔ مذکورہ خطوط کا مواد دستیاب نہیں ہے لیکن گو ہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے عوام کیلئے دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر چند معلومات اکھٹا کی ہیں۔ 1897میں جناح کی لندن سے واپسی ، اپنے آبائی ٹاؤں کراچی کا د و ر ہ ا و را یک و کیل کی حیثیت سے قد م جما نے ا ن کی جد وجہد مسلمہ حقا ئق ہیں ۔گا ند ھی جی کی ایک ا و ر ہند و ستا نی و کیل کلہا ر خا ن سے خط و کتا بت کے با ر ے میں بھی بتا یا گیا ہے۔ گاندھی جی اس بات کے خواہاں تھے کہ کوئی ہندوستانی وکیل ان کی مدد کرے۔ اس کے علاوہ ڈربن کے ایک تاجر پارسی رستم جی کے ساتھ بھی ان کی خط و کتابت کے بارے میں کتا ب میں بتا یا گیا ہے۔ رام چندر گوہا نے کہا کہ 1897میں جناح ممبئی میں ایک نئے وکیل تھے۔ اسی شہر میں 5سال پہلے گاندھی کو بھی کوئی کام نہیں مل سکا تھا۔ وہ کسی شراکت دار کی تلاش میں تھے اور جناح کے پاس ان دنوں کوئی کام نہیں تھا۔ جناح گجراتی تھے اور گاندھی جی بھی گجراتی تھے۔ جنوبی افریقہ میں مقیم گجراتیوں میں ہندو اور مسلمان دونوں شامل تھے۔ گوہا نے تعجب کے ساتھ سوال کیا کہ کیا یہ ممکن تھا کہ ہند۔پاک کے قیام سے لگ بھگ پچاس سال پہلے گاندھی اور جناح نے جنوبی افریقہ میں قانونی طور پر ایک دوسرے کے شراکت دار بن سکتے تھے۔

Gandhi Before India: Ramachandra Guha on his book on the 'Mahatma'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں