80 سالہ سعودی شہری کو 60 مرتبہ حج کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-14

80 سالہ سعودی شہری کو 60 مرتبہ حج کا اعزاز

سعودی عرب کے ایک 80سالہ عالم دین نے 60مرتبہ حج ادا کیا ہے۔سعودی شہری کا سب سے زیادہ تعداد میں حج ادا کرنے کا عمل گنیز بک آف ور لڈ ریکارڈ میں ان کا نام شامل کراسکتا ہے۔شیخ جبران یحیی سلیمان المالکی سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبہ جیزان کی ایک مسجد میں امام کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے ہیں۔سعودی گزٹ کی اطلاع کے مطابق المالکی نے پہلی مرتبہ 1954میں اپنے والد کے ساتھ حج ادا کیا تھا۔ مالکی نے پہلے حج کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں حج کی ادائیگی کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی تھی اور وہ اس یادگار سفر کو بھلا نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں وسائل کی کمی تھی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مناسب نہیں تھا۔ مالکی نے کہا کہ والد کے ساتھ جیزان سے مکہ معظمہ پہنچنے کے لئے انہیں 15دن کا عرصہ لگا۔ مالکی نے کہا کہاس وقت سڑکیں مناسب طور پر تعمیر نہیں کی گئی تھیں اور کاریں بھی قدیم طرز کی تھیں اور دھواں چھوڑتی تھیں۔ پانی بھی خاطر خواہ نہیں تھا مقدس مقامات پر غذا یا بیت الخلاء کا مناسب انتظام نہیں تھا اور عازمین کی تعداد تقریبا 2.5لاکھ ہوا کرتی تھی۔ ہمیں خیموں میں رہنا پڑتا تھا اور منی ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان طویل مسافت کو پیدل چلتے ہوئے طے کرنا پڑتا تھا۔ اخبار نے کہا کہ 80سال کی عمر میں 60حج ادا کرتے ہوئے امام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گے۔ مالکی نے کہا کہ انہوں نے فرض حج کے بعد والدین ، رشتہ داروں اور نوجوان فرزند جو گزر چکے ہیں کے نام سے حج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے زمانے کی سہولتوں اور اس زمانے جب کے وسائل کی کمی تھی کی سہولتوں کا تقابل نہیں کیا جاسکتا۔

80 year old cleric performs Hajj 60 times

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں