وزارت دفاع اور فوج نے تحقیقات میں کوئی مشتبہ بات نہیں پائی - جنرل وی کے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-22

وزارت دفاع اور فوج نے تحقیقات میں کوئی مشتبہ بات نہیں پائی - جنرل وی کے سنگھ

ملک کے سابق سربراہ افواج جنرل وی کے سنگھ نے جو تنقیدوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آج بتایاکہ ان کے بارے میں ایک خفیہ انٹلیجنس یونٹ کے غلط استعمال سے متعلق اطلاعات"محرکات(بدنیتی پر مبنی ہیں اور یہ الزامات انتہائی احمقانہ " ہیں کہ وہ حکومت جموں و کشمیر کو بے دخل کرنا چاہتے تھے۔ ان اطلاعات پر کہ غیر مجاز اقدامات کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ ڈیویژن(ٹی ایس ڈی)کا غلط استعمال کیاگیا اور وہ (ڈیویژن)مالیاتی بے قاعدگیوں میں ملوث رہا، رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج اور وزارت دفاع نے اپنی تحقیقات میں اس یونٹ کے خلاف "کوئی مشتبہ بات نہیں پائی" اور متعلقہ رپورٹ، کاروائی بند کرنے کیلئے مشیر امور قومی سلامتی(این ایس اے) کو بھیج دی گئی ہے ۔ جنرل سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ "سارے مسئلہ پر، رپورٹس محرکات پر مبنی ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں حال ہی میں قائد بی جے پی نریندر مودی کے ساتھ ایک ہی شہ نشین پر بیٹھاتھا۔ اسلحہ ڈیلروں کے مابین ربط ضبط ہے۔" سابق سربراہ افواج نے مزید کہاکہ "حکومت کی جانب سے رپورٹ، این ایس اے کو بھیجتے ہوئے اس مسئلہ کو بند کرنے کا فیصلہ کئے جانے کے بعد وزارت دفاع کے ایک جوائنٹ سکریٹری نے جنہیں، وہاں سے(عہدہ سے)ہٹادیاگیاتھا، میرے خلاف رپورٹ کا افشاء کیا۔" ٹی ایس ڈی کا قیما، وزیر دفاع اے کے انٹونی اور این ایس اے سے مکمل منظوری کے تحت، ہندوستانی فوج کی جانب سے عمل میں لایا گیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایس ڈی، ممبئی میں26/11حملوں کے بعد، وزیر دفاع کی جانب سے فوج کو دی گئی عملی ہدایت کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی۔

General Singh said he is not worried about any inquiry, including an investigation by the Central Bureau of Investigation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں