شاردا گروپ کے 800 سرمایہ کاروں کو رقم واپس دلانے کا تیقن - شیامل سین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-22

شاردا گروپ کے 800 سرمایہ کاروں کو رقم واپس دلانے کا تیقن - شیامل سین

Sudipta Sen Shayamal Sen
درگاپوجا سے قبل"ساردھاچٹ فنڈ کمپنی" میں سرمایہ کاری کرکے دھوکا کھاچکے سرمایہ داروں کو خوشخبری دیتے ہوئے شامل سین کمیٹی نے جمعہ کو کہاہے کہ کمیٹی ایسی 800 سرمایہ کاروں کو رقم واپس لوٹائی جائے گی جنہوں نے 10ہزاروں روپیئے تک کی سرمایہ کاری کی ہو۔ کمیٹی کے چیرمین اور سابق جج شیامل سین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسے لوگوں کو رقم واپسی میں ترجیح دی جائے گی جن کی سرمایہ کاری کی میچوریٹی اسی سال مکمل ہورہی ہو۔ شیامل سین نے کہاکہ کمیٹی کے ذریعہ اب تک ایک لاکھ لوگوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ کمیٹی نے ان میں سے800لوگوں کی رقم واپسی کا فیصلہ لیاہے۔ ساردھاچٹ فنڈ کے چیرمین سدیپتوسین کی گواہی کے متعلق شیامل سین نے کہاکہ سدیپتوسین نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی جائیدادبیچ کر لوگوں کی رقم لوٹادی جائے۔ انہیں اس بارے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سدیپتو نے بتایا کہ ان کے پاس107کمپنی ہے۔ انہوں نے12کمپنیوں کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر کمپنیاں اور اکاؤنٹ کے متعلق ان کے اکاؤنٹنٹ ترون رائے اور ان کے وکیل ساری جانکاری فراہم کرسکیں گے۔ سدپتو نے اپنی چار کمپنیوں کے ذریعہ لوگوں سے رقم جمع لے کے غلطی قبول کی۔ انہوں نے کہاکہ سلی گوڑی میں ان کے دو اسکول ہیں۔ سدیپتو کی گرفتاری کے بعد وہاں کے ہیڈ ماسٹر نے کمیٹی بناکر اسکول چلایاہے۔ وہ ہر مہینے 30لاکھ روپیہ کا منافع کررہے ہیں۔ اسکول پر انہوں نے25کروڑ روپیئے کے رقم کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ شیامل سین نے کہاکہ سدیپتو نے میڈیا میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کی بات قبول کی۔ انہوں نے کئی لوگوں کو رقم دینے کی بات بھی کہی۔ اس سے پہلے سدیپتو سین کو سخت سیکوریٹی انتظامات کے درمیان شیامل سین کمیٹی کے سامنے پیش کیاگیا۔

Sell my properties, pay investors: Sudipta Sen to panel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں