روسی تاتارستان مسلم اور عیسائی ہم آہنگی کا نمونہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

روسی تاتارستان مسلم اور عیسائی ہم آہنگی کا نمونہ

روسی وفاق کے زیر انتظام تاتارستان دنیا میں غیر معروف نام ہوسکتا ہے تاہم تاتارستانی مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہم آہنگی کا ایک نمونہ ہے۔ تاتارستان میں اسلامی اور عیسائی تہذیبیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پھل پھول رہی ہیں۔ تاتارستان عیسائی اور مسلم تہذیب کے ملنے کا مقام ہے۔ روسی آرتھوڈاکس کیتھڈرل کی عمارت اور عالی شان مسجد ایک ساتھ ٹھہری ہوئی ہیں۔ یہ عیسائیوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی علامت ہے۔ تاتارستان میں سنی اسلام کا غلبہ ہے اس کا نام تاتارنسلی گروپ کے نام پر رکھا گیا ہے تاتارستان کا علاقہ روسی وفاق کے زیر انتظام ہے اور یہ دونوں دریاؤں والگا اور کاما کے درمیان واقع ہے۔55فیصد تاتاری مسلمان ہیں باقی روسی آرتھوڈا کس عیسائی ہیں۔ وسطی ایشیائی علاقہ میں عیسائی اور مسلم یگانگت اور ہم آہنگی کی یہ ایک مثال ہے تاتار مسلمانوں اور آرتھوڈاکس عیسائیوں کے درمیان شادی بیاہ کے تعلقات ہیں۔ کئی خاندان میں ایک ساتھ مسلمان بھی ہیں اور عیسائی بھی ہیں۔ اس طرح دونوں مذاہب ایک دوسرے سے قریب ہوگئے ہیں۔

Tatarstan, where communal harmony thrives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں