طبی تحقیقات میں ملک کو مزید پیشرفت کی ضرورت - مرکزی وزیر جئےپال ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-22

طبی تحقیقات میں ملک کو مزید پیشرفت کی ضرورت - مرکزی وزیر جئےپال ریڈی

Step up diabetes research Jaipal Reddy
مرکزی وزیر برائے سائنس اینڈٹکنالوجی ایس جئے پال ریڈی نے طبی میدان میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس کو مشورہ دیا کہ عالمی سطح پر جس طرح طبی میدان میں تحقیقاتی خدمات انجام دی جارہی ہیں وہ خدمات ہمارے ملک میں بھی انجام دی جائیں۔ وہ ڈاکٹر ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنس میں سنٹر فار ڈسیم بیالوجی کے ایک پروگرام کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ملک بھر میں بڑھ رہی ذیابیطس کی شرح کو قابو میں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ریڈی لیاب کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر کے ستیش ریڈی، پروفیسر رام کرشنا راما سوامی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد بی پارتھا سارتھی ریڈی، چیرمین ہیتروڈرگس اور پروفیسر جاوید اقبال ڈائرکٹر ڈاکٹر ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف لائف سانس اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ریڈی کے اس لیاب سنٹر میں ملک میں ذیابطیس کے بڑے رہے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر طبی تحقیقات کیلئے اس کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ ذیابطیس اٹلس جسے بین الاقوامی ذیابطیس فیڈریشن کی جانب سے شائع کیاگیاہے، اس میں بتایاگیاکہ ملک کا ہر پانچواں شہری ذیابطیس میں مبتلا ہورہا ہے اور اس مرض کے سبب اس کی صحت بھی تباہ ہورہی ہے اور اس پرعلاج کیلئے مالی بوجھ بھی عائد ہورہا ہے۔ اس مرض کے انسداد کیلئے یہ سنٹر خدمات فراہم کرے گا۔ جس میں طبی تحقیقات کے ذریعہ قدیم ذیابیطس کی بیماریوں کے خاتمہ کو یقینی بنایاجائے گا۔ یہ سنٹر اپنی طبی تحقیقات کے لئے حکومت اور خانگی فنڈنگ کرنیو الوں کے ذریعہ اپنی طبی تحقیقات کوموثر بنائے گا۔ پدمابھوشن ڈاکٹرکے انجی ریڈی کی یاد میں ایک سمپوزیم کا بھی اس موقع پراہتمام کیاگیاتھا جس میں طبی میدان میں خدمات انجام دینے والے ممتاز سائنسدانوں نے ذیابطیس کی تحقیق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Step up diabetes research: Jaipal Reddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں