پاکستان میں مسجدوں پرحملہ - 4 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

پاکستان میں مسجدوں پرحملہ - 4 ہلاک

پاکستان کی تجارتی دارالحکومت کراچی اور پشاور میں کل رات ہوئے حملوں میں 4افراد ہلاک اور10سے زائد زخمی ہوگئے۔ کراچی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس شاہد حیات نے بتایاکہ شہر کی مجید کالونی میں واقع امام بارگاہ شیعہ مسجد میں کچھ شرپسندوں نے دستی بم پھینکے۔ حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور9زخمی ہوگئے۔ پشاور سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق یہاں اچھنی والا علاقہ ایک مسجد میں کچھ شرپسندوں نے دستی بم پھینکے اور پتھراؤ بھی کیا۔ اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ سربند تھانہ علاقہ میں واقع پیرانو مسجد میں کچھ مسلح افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب وہاں تبلیغی جماعت کے لوگ قیام پذیر تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ حملہ امام بارگاہ حملے کے رد عمل میں کیاگیاہے۔

Attacks on imambargah, mosque claim 4 lives in Karachi, Peshawar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں