چیف منسٹر کے تلنگانہ مخالف بیان پر تلنگانہ قائدین کی شدید تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-29

چیف منسٹر کے تلنگانہ مخالف بیان پر تلنگانہ قائدین کی شدید تنقید

Ap-cm-open-revolt-against-telangana
چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی جانب سے ریاست کی تقسیم کیلئے مرکز کے فیصلہ پر تنقید اور جارحانہ موقف پر نہ صرف اپوزیشن جماعتوں ٹی آر ایس، بی جے پی اور دیگر نے بلکہ خود کابینی رفقاء اور کانگریس قائدین نے شدید تنقید کی ہے۔ تلنگانہ کے قائد اور وزیر پنچایت راج کے جانا ریڈی نے آج کہاکہ چیف منسٹر اشتعال انگیز تقاریر اور سمکھیہ آندھرا کی تائید کے ذریعہ تلنگانہ عوام کو مشتعل کررہے ہیں۔ وزیرآبپاشی پی سدرشن ریڈی، وزیر آئی ٹی پی لکشمیا و سینئر رکن اسمبلی دکشا میاگوڑ کے ہمراہ سکریٹریٹ میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پنچایت راج نے بتایاکہ تلنگانہ قائدین کانگریس ورکنگ کمیٹی کے فیصلہ کے پابند ہیں اور چیف منسٹر کے حکم کے تابع نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چیف منسٹر ریاست کی تقسیم کی تائید میں ہائی کمان کے فیصلہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے نہ صرف اس کی توہین کررہے ہیں، بلکہ ڈگ وجئے سنگھ پر بھی تنقید کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ چیف منسٹر کو اہئے کہ وہ سمکھیہ آندھرا کے فروغ کیلئے سرکوں کے ناٹک کوختم کردیں اور سیما آندھرا احتجاج کے خاتمہ میں ہائی کمان کی مدد کریں۔ وزیرنے یہ بھی بتایاکہ تلنگانہ کے قائدین اور وزراء علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے تیار ہیں۔ کانگریس کے ایم پی پی گوردھن ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر پاگل ہوچکے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ فوری مستعفی ہوجائیں کیونکہ فضل علی کمیشن نے علیحدہ تلنگانہ کی پہلی فارش کردی ہے۔ سی پی آئی کے سکریٹری نارائنا نے بھی چیف منسٹر کے خیالات پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کا بیان حقیقت سے بعید ہے ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل کے کیشوراؤ نے کہاکہ کرن کمار ریڈی اپنا دماغی توازن کھوبیٹھے ہیں۔ ہریش راؤ ایم ایل اے نے کہاکہ چیف منسٹر ایک منٹ کیلئے بھی عہدہ پر برقرار رہنے کا اخلاقی حق کھوچکے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا نے ریاست کی تقسیم کی مخالفت میں دیئے گئے چیف منسٹر کے بیان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ چیف منسٹر کے عہدہ پر برقرار رہنے یانہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرن کمارریڈی ارکان اسمبلی کی جانب سے چیف منسٹر منتخب نہیں کئے گئے ہیں بلکہ دہلی میں انہوں نے اس کیلئے سخت لابی کی تھی اورایک مہربند لفافہ کے چیف منسٹر بن گئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ ریاست کی تقسیم پر تلنگانہ اور سیما آندھرا کے درمیان آبی تقسیم کو لیکر کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ تلنگانہ عوام کا علیحدہ ریاست کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے کانگریس کی حمایت کے دوران اتنے برسوں تک کرن کمار ریڈی کیاکررہے تھے۔ آخری گیند تک میاچ ختم نہ ہونے چیف منسٹر کے ریمارک پر دامودر راج نرسمہا نے کہاکہ اب نہ بال ہے نہ بیاٹ۔ صدر تلنگاہ راشٹریہ سمیتی کے چندراشیکھرراؤ نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے کل میٹ دی پریس پروگرام میں کانگریس ہائی کمان اور دیگر کانگریس قائدین پر تنقید کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس ہائی کمان نے ایک نااہل سیایس قائد کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کردیا ہے جو گمراہ کن بیانات دے کر علاقہ تلنگانہ اور سیما آندھرا کے عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتاہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ کرن کمار ریڈی کو چیف منسٹر کے عہدے سے فوری برطرف کریں اور ریاست میں صدر راج نافذ کریں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو ریاست کی تقسیم کیلئے عاجلانہ اقدامات کرناچاہئے۔

Ap cm kiran reddy's open revolt against telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں